the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

جھارکھنڈ اسمبلی انتخابات 2024 میں کون سی سیاسی پارٹی جیتے گی؟

کانگریس
جھارکھنڈ مکتی مورچہ
بی جے پی
نئی دہلی، 9 اکتوبر (یو این آئی) کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے جمعہ کے روز خوراک کی فراہمی اور صارفین امور کے مرکزی وزیر رام ولاس پاسوان کے رہائش گاہ پر جاکر خراج عقیدت پیش کیا۔
وائناڈ سے رکن پارلیمنٹ مسٹر گاندھی آنجہانی لیڈر کی سرکاری رہائش گاہ 12 جن پتھ گئے اور مسٹر پاسوان کو خراج عقیدت پیش کیا۔ انہوں نے مسٹر پاسوان کے بیٹے چراغ پاسوان اور اہل خانہ سے بھی ملاقات کی اور انہیں ہمت بندھائی۔
مسٹر پاسوان کا جمعرات کو علالت کے باعث 74 سال کی عمر میں انتقال ہوگیا تھا۔
کانگریس لیڈر نے مسٹر چراغ پاسوان سے بھی ان کے والد کے انتقال پر تعزیت کرتے ہوئے ایک خط لکھا ’’آپ کے والد رام ولاس پاسوان کے انتقال کی خبر سن کر مجھے بہت دکھ ہوا ہے، ہم نے ایک ایسے لیڈر



کو کھو دیا ہے جس کی بہار اور ملک کی سیاست پر گہرےے نقوش تھے۔ انہوں نے پانچ دہائیوں کی اپنی سیاسی زندگی میں غریب اور پسماندہ لوگوں کی آواز پرزور آواز میں بلند کیا اور بطور وزیر ان کے لئے لڑتے رہے‘‘۔
انہوں نے لکھا ’’پانچ دہائیوں کی شاندار عوامی زندگی میں انہوں نے ہمارے معاشرے کے انتہائی پسماندہ طبقات کو آواز دی اور غریبوں اور کمزوروں کے حقوق کا دفاع کیا۔ بطور ممبر پارلیمنٹ اور مرکزی وزیر ہونے کے ناطے، انہوں نے اپنے مفادات اور خدشات جنون کے ساتھ پیش کیا‘‘۔
مسٹر گاندھی نے کہا ’’سماج انصاف اور مساوات سے متعلق ان کی وابستگی خاص طور پر ان دنوں اہم ہے۔ ان کی وراثت عوامی خدمت کے لئے وقف لوگوں کو تحریک دیتی رہے گی۔ اس مشکل وقت میں آپ اور آپ کے اہل خانہ سے میری تعزیت۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.