: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اللہ تعالیٰ اپنے بندے کی توبہ اس کے مرنے سے پہلے پہلے تک قبول فرماتا ہیں (چنانچہ بندے کو مایوس نہ ہونا چاہئے)۔ (حضرت عبداللہ بن عمرؓ۔ ترمذی شریف)
حیدرآباد، 7مئی (یواین آئی)کانگریس کے سابق صدر راہلگاندھی جو تلنگانہ کے دورے پر ہیں نے آج دوسرے دن حیدرآباد کی چنچل گوڑہ جیل پہنچ کر جیل میں محروسکانگریس کی طلبہ تنظیم این ایس یو آئی کے لیڈروں سے ملاقات کی اور انہیں پارٹی کی جانب سے ہر ممکنہ مدد اور حمایت کی یقین دہانی کروائی۔ بتایا گیا ہے کہ راہل گاندھی نے این ایس یو آئی لیڈروں سے کہا کہ مرکزی اور ریاستی حکومتوں کی پالیسیوں کے خلاف جاری ان کی لڑائی میں وہ ان کے ساتھ ہیں۔ واضح رہے کہ حال ہی میں عثمانیہ یونیورسٹی میں دھرنا دینے والے این ایس یو آئی کے 18 لیڈروں بشمول ریاستی صدر این ایس یو آئی بی وینکٹ کو پولیس نے گرفتار کرکے ریمانڈ کردیا تھا۔ گزشتہ روز ہی راہل گاندھی ان سے ملاقات کرنے جیل جانے والے تھے تاہم حکام نے راہل گاندھی کو جیل جانے کی اجازت نہیں دی
تھی۔تلنگانہ کانگریس کے کئی لیڈروں کی درخواست پر آج صبح راہل گاندھی کو جیل میں محروس لیڈروں سے ملاقات کی اجازت دی گئی۔ راہل کے ساتھ، جیل حکام نے صرف پی سی سی صدر ریونت ریڈی اور سی ایل پی لیڈر بھٹی وکرمارک کو جیل کی اجازت دی تھی جس پر ان دونوں لیڈر بھی راہل گاندھی کے ہمراہ چنچل گوڑہ جیل پہنچے اور این ایس یو آئی لیڈروں سے ملاقات کی۔راہل گاندھی کے چنچل گوڑہ جیل پہنچنے پر پولیس نے علاقے میں سخت حفاظتی انتظامات کیے تھے۔ راہل گاندھی کے دورے کے اختتام تک جیل میں دیگر قیدیوں کے رشتہ داروں کو ملاقات کا موقع نہیں دیا گیا۔ قبل ازیں راہل گاندھی نے آج دوسرے دن صبح میں شہر حیدرآباد کی ایک اسٹار ہوٹل میں تلنگانہ تحریک میں حصہ لینے والے اہم رہنماوں بشمول انقلابی شاعر غدر، پروفیسر ہر گوپال، چیرکو سدھاکر اور پروفیسر کانچہ ایلیا سے ملاقات کی۔