نئی دہلی، 6 مارچ (یو این آئی) کانگریس کے سابق صدر اور لوک سبھا میں اپوزیشن لیڈر راہل گاندھی نے جمعرات کے روز ممبئی کے دھاراوی کے کچھ کاریگروں سے ملاقات کی، جو پرانے ٹائروں (ری سائیکل شدہ ٹائر) سے ہینڈ بیگ بناتے ہیں۔
کانگریس نے یہ اطلاع دیتے ہوئے کہا کہ مسٹر راہل گاندھی نے دھا راوی میں ہنر مند کاریگروں سے ملاقات کی اور ان کے مسائل سنے۔ اس دوران انہوں نے چمار اسٹوڈیو کا دورہ کیا، جہاں
انہوں نے ڈیزائنر سدھیر راج بھر اور ان کے دستکاروں کی ٹیم سے بھی ملاقات کی۔
مسٹر راہل گاندھی نے کہا، یہ اسٹوڈیو پرانے ٹائروں کا استعمال کر کے ہینڈ بیگ بنانے کے اپنے تخلیقی ہنر کے لیے مشہور ہے۔ دھاراوی کے محنتی لوگوں کا بھی ملک کی ترقی میں اہم کردار ہے ، لیکن انہیں ان کی محنت اور ہنر کی صحیح قیمت نہیں ملتی ہے۔ ہم ان محنتی لوگوں کے حقوق اور شراکت کے لیے لڑ رہے ہیں۔ انصاف کی اس لڑائی میں ہم ان کے ساتھ کھڑے ہیں