the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

5 فروری کو ہونے والے دہلی اسمبلی انتخابات میں کون سی سیاسی پارٹی جیتے گی؟

عام آدمی پارٹی
کانگریس
بی جے پی
منگالورو 27اپریل (یواین آئی )صدر کانگریس راہل گاندھی نے کرناٹک انتخابات کے سلسلہ میں پارٹی کا منشور جاری کیا۔ انہوں نے وزیراعلی سدارامیا اور پارٹی کے دیگر سینئر لیڈران کی موجودگی میں منگالورو میں ایک تقریب میں یہ منشور جاری کرتے ہوئے کہاکہ منشور میں جو کچھ بھی کہا گیا ہے ،وہ پورا کیاجائے گا۔انہوں نے دعوی کیاکہ گزشتہ منشور میں جو بھی وعدے کئے گئے تھے ، ان میں سے تقریبا95فیصد وعدے پورے کئے گئے۔
راہل گاندھی نے کہاکہ بی جے پی کے منشور کو اس پارٹی کے تین تا چار لیڈروں نے تیار کیا ہے اور یہ آرایس ایس کا منشور ہے ۔انہوں نے کہاکہ وہ کرناٹک کے عوام کی بات سننے کے لئے یہاں آئے ہیں۔انہوں نے کہاکہ ہمارے مخالفین کرناٹک کی تہذیب کا احترام نہیں کرتے ۔وزیراعظم نریندر مودی اور بی جے پی جو بات کہتے ہیں ، ان پر عمل نہیں کرتے



۔
انہوں نے کہا’’گزشتہ تین ماہ کے دوران میں نے ریاست کے ہر ضلع کادورہ کیا اور یہ ایک بہترین تجربہ رہا ۔میں کرناٹک کے عوام کا شکریہ ادا کرتا ہوں ۔ہر ریاست اب کرناٹک کی سمت دیکھ رہی ہے۔میں کرناٹک کے عوام کا شکریہ اداکرتا ہوں کہ اس مشکل گھڑی میں آپ کے وقار نے ملک کی مدد کی ہے۔اگر اس ریاست کے ہر ضلع کا احترام نہ کیاجائے اور اس کی بات نہ سنی جائے تو اس ریاست کا کوئی بھی مستقبل نہیں ہوگا۔ہمارا منشور کرناٹک کے عوام کی من کی بات پر مشتمل ہے۔‘‘
کانگریس کے اس منشور میں کسانوں کی ترقی کو اجاگر کیا گیا ہے ۔ساتھ ہی ترقی ، تعلیم،کھیل کود،ثقافت ،آئی ٹی اور بہتر حکمرانی اس منشور میں شامل کئے گئے ہیں۔راہل گاندھی ان انتخابات کے لئے کرناٹک کے کئی علاقوں میں کافی سرگرمی سے مہم چلارہے ہیں ۔
یواین آئی .وخ۔ شا پ۔ 1149

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
خصوصی میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2025 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.