the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

5 فروری کو ہونے والے دہلی اسمبلی انتخابات میں کون سی سیاسی پارٹی جیتے گی؟

عام آدمی پارٹی
کانگریس
بی جے پی
کنور، 17 اپریل (ایجنسی) کانگریس صدر راہل گاندھی نے وزیر اعظم نریندر مودی کے کانگریس کو ملک مخالفین کا حامی قرار دینے سے متعلق الزام پر بدھ کے روز جوابی حملہ کرتے ہوئے کہا کہ یہ مسٹر مودی ہی ہیں جو ملک مخالف کام کر کے ملک کو تقسیم کر رہے ہیں۔ مسٹر راہل گاندھی نے کہا کہ اس بار لوک سبھا انتخابات میں تین بڑے مسائل ہیں، تباہ معیشت اور بے روزگاری، کسانوں کی خود کشی اور وزیر اعظم نریندر مودی کی بدعنوانی۔ 

مسٹر راہل گاندھی نے شمالی مالابار کے مشترکہ جمہوری مورچہ (یوڈییف) کے رہنماؤں کے ساتھ یہاں منعقد ہ جلسے موقع پر صحافیوں سے بات چیت میں دعوی کیا کہ کانگریس اور اس کے اتحادی اس الیکشن میں بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کریں گے اور مرکز میں اگلی حکومت قایم کریں گے۔ انہوں نے مسٹر مودی کے کانگریس پر ملک مخالفین کا حامی هونے کے الزام پر سخت رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ



"یہ وزیر اعظم (مسٹر مودی) ہی ہیں جو قوم کو تقسیم کرنے والے کام کر کے ملک مخالف کام کر رہے ہیں۔ 


انہوں نے کہا کہ مسٹر مودی کو بہانے بازی بند کرنی چاہئے اور بے روزگاری، زراعت کے ٹھپ ہونے اور بھارتیہ جنتا پارٹی کی زیر قیادت قومی جمہوری اتحاد حکومت کے کرپشن پر اپوزیشن کے اٹھائے گئے سوالات کا جواب دینا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ " ملک پر حملہ کرنے والی قوتوں کے خلاف لڑنے میں ہمارا بے مثال ریکارڈ ہے۔ ہزاروں کانگریس کارکنوں نے پنجاب اور شمال مشرقی ریاستوں میں ماؤنواز باغیوں اور دہشت گردوں جیسے باغیوں کے حملوں میں اپنی جان گنوائی ہيں"۔ 
اس اجلاس میں کانگریس لیڈر مکل واسنک، کے سی وینو گوپال، امن چنڈی، ریاستی کانگریس صدر ملاپلي رام چندرن، یوڈی ایف امیدوار کے سدھاكرن اور راج موہن انیتھن اور دیگر سینئر لیڈران موجود تھے۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
خصوصی میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2025 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.