نئی دہلی، 31 اگست (ایجنسی) کرناٹک اسمبلی الیکشن میں انتخابی مہم کے لیے گذشتہ 26 اپریل کو دہلی سے ہبلی جاتے وقت کانگریس صدر راہل گاندھی کا طیارہ تکنیکی خرابی کی وجہ سے اچانک 735 فٹ نیچے چلا گیا تھا اور پائلٹ نے طیارہ کو بچانے کے لئے حرکت میں آنے میں تھوڑی تاخیر کی تھی۔
start;">یہ بات سول ایوی ایشن ڈائریکٹوریٹ جنرل (ڈي جي سي اے) کی رپورٹ میں کہی گئی کانگریس نے اس وقت اس واقعہ میں سازش کا الزام لگایا تھا جس کے بعد سول ایوی ایشن کے وزیر نے جانچ کی یقین دہانی کرائی تھی۔
لگيئر ایوی ایشن کو اس خصوصی طیارے میں دو پائلٹ، ایک کیبن اسٹاف اور ایک انجینئر کے علاوہ مسٹر راہل گاندھی سمیت پانچ مسافر سوار تھے۔