: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
نئی دہلی، 8 اگسٹ (ذرائع) کانگریس لیڈر راہول گاندھی کو پارلیمنٹ کی رکنیت بحال ہونے کے بعد ایک بار پھر دہلی میں سرکاری بنگلہ الاٹ کر دیا گیا ہے۔ بنگلہ واپس ملنے کے بعد جب راہول گاندھی سے اس بارے میں پوچھا گیا تو انہوں نے کہا کہ پورا
ہندوستان میرا گھر ہے۔ سپریم کورٹ نے 2019 کے "مودی سرنیم" ہتک عزت کیس میں ان کی سزا پر روک لگانے کے بعد راہول گاندھی کی پارلیمنٹ کی رکنیت بحال کر دی گئی ہے۔ وہیں ذرائع کے مطابق لوک سبھا کی ہاؤسنگ کمیٹی نے راہل گاندھی کو ان کا پرانا 12، تغلق لین بنگلہ الاٹ کر دیا ہے۔