the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ دیویندر فڑنویس مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
ذرائع:

سلطان پور:کانگریس لیڈر راہل گاندھی کی بھارت جوڑو نیائے یاترا میں آج اس وقت وقفہ آگیا جب کانگریس لیڈر راہل گاندھی ہتک عزت کے ایک مقدمے میں سلطان پور کی عدالت میں پیش ہوئے۔ راہول گاندھی نے امیت شاہ پر متنازع تبصرہ کیا تھا، جس پر بھارتیہ جنتا پارٹی کے ایک رہنما نے ان کے خلاف مقدمہ درج کرایا تھا۔ اس معاملے میں سلطان پور کی عوامی نمائندوں کی عدالت نے راہول گاندھی کو ضمانت دے دی ہے۔
واضح رہےکہ 2018 میں بنگلورو میں ایک پریس کانفرنس میں راہول گاندھی نے مبینہ طور پر بی جے پی لیڈر اور وزیر داخلہ امت شاہ پر تنقید کی تھی اور انہیں قاتل کہا



تھا۔ اس پر وجئے مشرا نامی بی جے پی کارکن نے 4 اگست 2018 کو ضلع اور سیشن کورٹ میں راہل گاندھی کے خلاف مقدمہ دائر کیا تھا۔ جج یوگیش کمار یادو نے اس معاملے میں راہل گاندھی کو سمن بھیجا تھا۔ معلومات کے مطابق اگر راہل گاندھی کو کافی ثبوتوں کے بعد قصوروار ٹھہرایا جاتا تو انہیں دو سال قید کی سزا ہو سکتی تھی۔
اس سے پہلے کانگریس کے سینئر لیڈر جے رام رمیش نے بتایا کہ منگل کی صبح بھارت جوڑو نیا یاترا کچھ دیر کے لئے رک جائے گی کیونکہ راہول گاندھی کو سلطان پور کی عدالت میں پیش ہونا ہے۔ رمیش نے سوشل میڈیا پر بتایا کہ بھارت جوڑو یاترا امیٹھی کے فرست گنج سے دوپہر 2 بجے دوبارہ شروع ہوگی۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.