the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

جھارکھنڈ اسمبلی انتخابات 2024 میں کون سی سیاسی پارٹی جیتے گی؟

کانگریس
جھارکھنڈ مکتی مورچہ
بی جے پی
نئی دہلی ، 13 فروری ( یواین آئی) مرکزی وزیر مالیات نرملا سیتارمن نے آج کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی پر آئینی عہدوں پر براجمان شخصیات اور سسٹم کی لگاتار بےعزت کرنے کا الزام عائد کیا اور کہا کہ ملک آج دیکھ رہا ہے کہ کانگریس قائد راہل گاندھی کا پارلیمانی جمہوریت میں اعتماد ختم ہوگیا ہے۔
عام بجٹ 2021-22 سے متعلق لوک سبھا میں ہونے والی بحث کے جواب میں مسز سیتارمن نے کانگریس اور اس کی قیادت پر سخت حملہ کیا اور کہا کہ پارلیمنٹ میں اپوزیشن کی ذمہ داری ہے کہ وہ



حکومت کو کٹہرے میں کھڑا کرے اور عوام کے تئیں اس کے احتساب کو یقینی بنائے۔ لیکن کانگریس ’ڈومس ڈے مین‘ کی سربراہی میں کہاں جارہی ہے؟
جارحانہ انداز میں پیش ہو نے والی وزیر مالیات نے کہا کہ پارلیمنٹ میں روایت رہی ہے کہ بجٹ پر بحث و مباحثہ کیا جائے۔ ہم بھی تبادلہ خیال کرنا چاہتے ہیں لیکن کانگریس کے قائد کیا کردار ادا کرنا چاہتے ہیں۔ راجیہ سبھا میں جن کے سینئر لیڈرز بجٹ پر سوالات کرتے ہیں اور جوابات سنتے ہیں ، ایسا لوک سبھا میں کیوں نہیں ہوتا۔ آخریہ کیا طریقہ ہے؟

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.