the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

5 فروری کو ہونے والے دہلی اسمبلی انتخابات میں کون سی سیاسی پارٹی جیتے گی؟

عام آدمی پارٹی
کانگریس
بی جے پی
بارہ بنکی:22 اپریل(ایجنسی) وزیر اعظم نریندر مودی پر جھوٹے وعدے اور عام آدمی کو پریشان کرنے کا الزام لگاتے ہوئے کانگریس صدر اہل گاندھی نے کہا کہ ان کی پارٹی کسانوں اور غریب طبقے کے فلاح کے لئے ہر ممکن اقدام کرے گی۔
پارٹی کے سینئر لیڈر پی ایل پنیا کے بیٹے اور کانگریس کے بارہ بنکی امیدوار کی حمایت میں منعقد ریلی سے خطاب کرتے ہوئے مسٹر گاندھی نے پیر کو کہا کہ بی جے پی گذشتہ لوک سبھا انتخابات میں کئے گئے ایک بھی وعدے کو پورا کرنے میں ناکام ثابت ہوئی ہے۔ اس حکومت نے ملک کے صرف 15 لوگوں کا بھلا کیا ہے۔جبکہ کسان، مزدور اور نوجوان پہلے سے ہی پریشان ہوا ہے۔
مسٹر گاندھی نے کہا کہ کانگریس کسانوں کے مفاد کے لئے تاریخی کام کرنے جارہی ہے۔ مرکز میں حکومت بنی تو اس بار دو بجٹ ہوں گے۔ جس میں ایک ملک کا بجٹ ہوگا تو دوسرا



کسانوں کا بجٹ ہوگا۔ ملک میں کسی بھی کسان کو قرض واپس نہ کرنے کے پاداش میں جیل نہیں جانا پڑے گا۔

انہوں نے کہا کہ روزگار دینے کا وعدہ کرنے والی مودی حکومت گذشتہ پانچ سال میں ایک لاکھ نوجوان کو بھی نوکری نہیں دے سکی ہے وہیں نوٹ بندی اور جی ایس ٹی کی وجہ سے غریب اور کسانوں کو بینکوں کی قطار میں کھڑا کردیا گیا ہے۔ جی ایس ٹی نافذ ہونے سے کاروبار بری طرح سے متاثر ہوا ہے۔ کانگریس صدر نے کہا کہ ا ن کی پارٹی اگر اقتدار میں آتی ہے تو غریب لوگوں کے لئے کم از کم آمدنی گارنٹی اسکیم شروع کی جائے گی۔ دنیا کی سب سے بڑی اس اسکیم کے تحت ملک کے تقریبا 20 فیصدی خاندانوں یعنی پانچ کروڑ لوگوں کو کم از کم آمدنی کے طور پر سالانہ 72000 روپئے دئے جائیں گے۔ یہ رقم خواتین کے کھاتے میں بھیجی جائے گی۔ غربیوں کی فلاح کے لئے شروع کی گئی اس اسکیم سے ملک کی معیشت پر کسی قسم کا کوئی اضافی بوجھ نہیں پڑے گا۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
خصوصی میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2025 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.