the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

جھارکھنڈ اسمبلی انتخابات 2024 میں کون سی سیاسی پارٹی جیتے گی؟

کانگریس
جھارکھنڈ مکتی مورچہ
بی جے پی
نئی دہلی 30 اگست[ایجنسی] کانگریس کے صدر راہل گاندھی نے آج وزیر اعظم نریندر مودی اور ان کی حکومت کو پوری طرح زد میں لیتے ہوئے ڈیمونیٹائزیشن کو "گھپلہ" قرار دیا اور کہا کہ اس کا مقصد سرمایہ دار رفیقوں کو نوازنا تھا۔
یہاں ایک پریس کانفرنس میں مسٹر گاندھی نے کہا کہ نوٹ بندی کوئی غلطی ہر گز نہیں تھی۔ یہ عوام پر ایک حملہ تھا جس کا مقصد چھوٹے کاروباریوں کو ختم کر کے بڑے تاجروں کو فائدہ پہنچانا تھا۔
ریزرو بینک آف انڈیا نے اپنی سالانہ رپورٹ میں کہا ہے کہ وزیر اعظم نریندر مودی نومبر 2016 میں پانچ سو اور ایک ہزار روپے کی مالیت جن کرنسیوں پر پابندی لگائی تھی وہ 99 فیصد بنکاری کے نظام میں واپس آچکی ہیں۔


"Jameel Noori Nastaleeq"; font-size: 18px; text-align: start;">صدر کانگریس نے کہا یہ کوئی غلطی ہر گز نہیں تھی جس کی معذرت کی جاتی ہے ۔ یہ اقدام قصدا کیا گیا تھا جس نے ملک کی معیشت کو تباہ کر دیا۔ملک کے کسانوں ، مزدوروں، چھوٹے دکانداروں اور عام لوگوں کی معیشت تباہ ہوگئی۔انہوں نے اس تباہی کے لئے مسٹر مودی اور وزیر خزانہ ارون جیٹلی دونوں کو ذمہ دار گردانا۔
مسٹر گاندھی نےاستدلال کیا کہ" مسٹر مودی کے سرمایہ دار رفقا ان کی مارکٹنگ کرتے ہیں اور وہ عوام سے پیسے چھین کر انہیں دیتے ہیں"۔
واضح رہے کہ مودی حکومت نے ڈیمونیٹائزیشن کو کالا دھن کے خلاف ایک بڑے اقدام سے تعبیر کیا تھا اور کہا تھا کہ اس سے بدعنوانی روکنے اور جعلی کرنسیوں پر قابو پانے میں مدد ملے گی۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.