نئی دہلی ۔ سی بی ایس ای پیپر لیک معاملہ میں کانگریس کے صدر راہل گاندھی نے حکومت کو نشانہ بنایا ہے۔ انہوں نے ٹویٹ کر کے ڈیٹا لیک، آدھار لیک، ایس ایس سی لیک، الیکشن لیک اور پیپر لیک کے لئے حکومت کو ذمہ دار ٹھہرایا ہے۔
انہوں نے ٹویٹ کیا - کتنے لیک؟ ڈیٹا لیک، آدھار لیک، ایس ایس سی امتحان لیک، سی بی ایس ای امتحان پیپر لیک۔ آگے وہ لکھتے ہیں’ ہر چیز میں لیک ہے چوکیدار ویک ہے‘۔'
size="4">
اس سے پہلے، راہل گاندھی نے وزیر اعظم نریندر مودی کے نمو ایپ سے ڈیٹا امریکی کمپنی کو دئیے جانے کو لے کر ٹویٹ کیا تھا اور لکھا تھا کہ مودی کا نمو ایپ چپ چاپ طریقہ سے آپ کا اور آپ کے خاندان اور دوستوں کا ڈیٹا چوری کرتا ہے۔ یہاں تک کہ وہ آپ کی جی پی ایس لوکیشن کو بھی ٹریک کرتا ہے۔انہوں نے یہ بھی ٹویٹ کیا تھا کہ وزیراعظم نریندر مودی ذاتی ڈیٹا بیس بنانے کے لئے عوام کا ڈیٹا استعمال کررہے ہیں۔ اگر انہیں عوام کے ساتھ جڑنا ہے تو وہ آفیشیل پی ایم او ایپ کا استعمال کریں۔