نئی دہلی/18اگست(ایجنسی) کانگریس صدر راہل گاندھی نے کیرالہ میں سیلاب کی وجہ سے ہونے والی تباہی کو دیکھتے ہوئے وزیر اعظم نریندر مودی سے ریاست کے سیلاب کوقومی آفت قرار دینے کا مطالبہ کیا ہے۔ راہل گاندھی نے ہفتہ کے روز ٹویٹ کرکے کہا کہ " محترم وزیر اعظم، براہ مہربانی بلا تاخیر کئےکیرالہ کےسیلاب کو قومی آفت قرار دیں۔ ہمارے کروڑوں لوگوں کی زندگی، روزی روٹی اور مستقبل داؤ پر ہے"۔ اس سے پہلےراہل گاندھی نے ایک ٹویٹ کر کے مودی سے سیلاب سے
متاثرہ کیرالہ کو خصوصی مدد دینے کی درخواست کی تھی۔
کانگریس صدر نے کہا کہ "کیرل بہت بڑی مصیبت میں ہے۔ میں نے وزیر اعظم سے بات کی ہے اور ان سے فوج اور بحریہ کے جوانوں کی تعیناتی میں اضافہ کرنے کی درخواست کی ہے۔ میں نے ان سے کہا ہے کہ یہ بحران صورت حال ہے۔ ریاست کی تاریخ میں یہ سب سے زیادہ خوفناک سیلاب ہے، اس لئے ریاست کو خصوصی مدد ملنی چاہئے" ۔