ممبئی، 4 جولائی (ایجنسی) ممبئی کی ایک عدالت نے کانگریس صدر راہل گاندھی کو راشٹریہ سویم سیوک سنگھ ( آر ایس ایس) کے ہتک عزت معاملے میں جمعرات کو ضمانت دے دی ۔
مسٹر گاندھی پر صحافی گؤری لنكش کے قتل کو آر ایس ایس کے نظریات سے منسلک کرنے کے متعلق بیان کے سلسلے میں ہتک عزت کا مقدمہ دائر کیا گیا تھا ۔ عدالت نے مسٹر گاندھی کو 15000 روپے کے مچلکے پر ضمانت دے دی ۔ سابق رکن پارلیمنٹ ایک ناتھ گائک واڈ نے ان کی ضمانت دی ۔ مسٹر گاندھی نے عدالت میں خود کو بے قصور بتایا ۔ آر ایس ایس کارکن دھرت من جوشی نے مسٹر گاندھی کے خلاف ہتک عزت کی عرضی دائر کی ہے ۔ انہوں نے اپنی عرضی میں کہا کہ محترمہ لنكش کے قتل کے 24 گھنٹے کے اندر مسٹر گاندھی نے قتل کے لئے مبینہ طور پر آر ایس ایس اور اس کی نظریے پر الزام عائد کیا تھا۔مسٹر جوشی نے ترقی پسند اتحاد کی صدر سونیا گاندھی اور مارکسی کمیونسٹ پارٹی کے لیڈر سیتا رام یچوری کے خلاف بھی ایسی ہی عرضیاں دائر کی تھی جو بعد میں مسترد کر دی گئی۔