نئی دہلی، 18 اپریل (ایجنسی) کانگریس صدر راہل گاندھی نے جمعرات کو لوک سبھا کے دوسرے مرحلہ کی پولنگ میں حصہ لے رہے رائے دہندگان سے ’انصاف‘ کے لئے ووٹ کرنے کی اپیل کی ہے۔ مسٹر گاندھی نے ٹویٹ کر کے کہا’’پولنگ کرتے وقت آج آپ کوخیال رکھنا ہے کہ اپنا ووٹ ’نیائے ‘ کے لئے دینا ہے۔ اپنےبے روزگار نوجوانوں کے لئے، اپنے جدوجہد کرنے والے کسانوں، نوٹ بندي
کی وجہ کاروبار سے ہاتھ دھو بیٹھے کاروباریوں اور اپنی ذات اور مذہب کی وجہ سے زیادتی برداشت کرنے والوں کو انصاف کے لئے‘‘۔
انہوں نے’نیائے ‘ اور کانگریس کو ووٹ دینے کا نعرہ دیتے ہوئے تمام رائے دہندگان سے ووٹ ڈالنے کی اپیل کی. لوک سبھا کی 95 نشستوں کے لئے آج دوسرے مرحلے کی ووٹنگ ہو رہی ہے اور اس میں 1600 سے زیادہ امیدواروں کی قسمت کا فیصلہ ہونا ہے۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.