نئی دہلی، 14 اگست (ایجنسی)کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے جموں وکشمیر کے دورے کے لئے ریاست کے گورنر ستیہ پال ملک کی دعوت قبول کرتے ہوئے بدھ کو کہا ہے کہ انہیں لوگوں سے ملنے پر کوئی شرط نہیں ہونی چاہئے۔
مسٹر راہل گاندھی نے ایک ٹوئٹ میں کہا کہ ’’ڈیئر ملک جی، میں نے آپ کا جواب دیکھا، مجھے جموں وکشمیر کے دورے پر آنے اور لوگوں سے ملنے کا آپ کی دعوت قبول ہے۔ اس میں کوئی شرط نہیں ہونی چاہئے۔ میں کب آسکتا ہوں۔‘‘
اس سے پہلے مسٹر راہل گاندھی نے جموں وکشمیر میں سلامتی حالات کے سلسلے
میں ریاستی انتظامیہ پر زبردست نکتہ چینی کی تھی جس پر مسٹر ملک نے انہیں ریاست کی حقیقی صورت حال جاننے کے لئے دورے کی دعوت دی تھی۔
انہوں نے ٹوئٹ کیا تھا کہ ’’میں راہل گاندھی کو یہاں آنے کی دعوت دیتا ہوں۔ میں آپ کے لئے طیارہ بھیج دیتا ہوں۔ حالات دیکھیں اور پھر بولیں۔‘‘
اس کے جواب میں مسٹر راہل گاندھی نے کہا ہے کہ دعوت قبول کرلیا ہے اور لوگوں کی آزادی یقینی بنانی چاہئے۔ انہوںنے کہا کہ انہیں طیارہ کی ضرورت نہیں ہے لیکن ان کو لوگوں سے، اہم لیڈروں سے اور فوجیوں سے ملنے کی اجازت ملنی چاہئے۔‘‘