: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اللہ تعالیٰ اپنے بندے کی توبہ اس کے مرنے سے پہلے پہلے تک قبول فرماتا ہیں (چنانچہ بندے کو مایوس نہ ہونا چاہئے)۔ (حضرت عبداللہ بن عمرؓ۔ ترمذی شریف)
نئی دہلی، 22 اکتوبر (یو این آئی) کانگریس کی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا کے کیرالہ کے وایناڈ پارلیمانی حلقہ سے اپنا پرچہ نامزدگی داخل کرنے سے ایک دن قبل لوک سبھا میں اپوزیشن لیڈر راہل گاندھی نے آج اپنے سابقہ لوک سبھا حلقے کی تعریف کرتے ہوئے اس سیٹ کے لئے کانگریس کی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی کو بہترین نمائندہ قرار دیا اور کہا کہ وہ اس بات کا تصور
بھی نہیں کرسکتے کہ وائناد کے لیے ان کی بہن سے بہتر کوئی نمائندہ ہو سکتا ہے قائد حزب اختلاف نے یہ بھی کہا کہ محترمہ واڈرا وایناڈ کی ضرورتوں کی پرجوش وکیل ہوں گی اور پارلیمنٹ میں ایک طاقتور آواز ہوں گی، مسٹر گاندھی نے ' ایکس ' پر اپنی پوسٹ میں کہا "وائناڈ کے لوگوں کا میرے دل میں ایک خاص مقام ہے اور میں ان کے لیے اپنی بہن پرینکا گاندھی سے بہتر نمائندہ کا تصور بھی نہیں کر سکتا۔