the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

جھارکھنڈ اسمبلی انتخابات 2024 میں کون سی سیاسی پارٹی جیتے گی؟

کانگریس
جھارکھنڈ مکتی مورچہ
بی جے پی
اوراڈ (کرناٹک)/3مئی(ایجنسی) کانگریس کے صدر راہل گاندھی نے آج زور دے کر کہا کہ وہ وزیراعظم نریندر مودی پر ذاتی حملہ کبھی نہیں کریں گے کیونکہ وہ سربراہ حکومت ہیں۔ 
مسٹر مودی کی طرف سے ذاتی حملوں کا جواب دیتے ہوئے مسٹر گاندھی نے اپنے اس موقف کا اظہار کیا ۔ انہوں نے آج سے شمالی کرناٹک کا دو ر وزہ انتخابی دورہ شروع کیا ۔
مسٹر گاندھی نے الزام لگایا کہ کرناٹک میں مسٹرمودی نے جب بھی کچھ کہا اس میں بس ذاتی حملے تک باتیں محدود رہیں لیکن "میں ہرگز ان پر ذاتی حملہ نہیں کروں گا"۔
کانگریس کے صدر نے کہا کہ مسٹر مودی کو یہ نہیں بھولنا چاہئے کہ وہ ہندستان کے وزیراعظم ہیں بی جے پی کے نہیں ۔ اس لئے انہیں نوجوانوں کی بیروزگاری ، انسداد بدعنوانی اور دوسرے انتہائی حل طلب امور



سے رجوع کرنا چاہئے ، کسی پر ذاتی حملے تک ان کا محدود رہنا زیب نہیں دیتا۔

مسٹر گاندھی نے کہا کہ وزیراعظم صرف اپنی یقین دہانیوں کو عمل میں لانے میں جٹ جائیں تو بات بن سکتی ہے۔ لیکن سب کچھ الٹا ہورہا ہے۔ وہ اپنے وعدوں کا پاس نہیں رکھتے۔ انہوں نے نوجوانوں کے لئے روزگار کے مواقع پیدا کرنے کا وعدہ کیا تھاجو پورا نہیں کیا گیا۔ کرناٹک کے کسانوں کو بچانے میں بھی ناکام رہےجو تین برسوں سے بدترین خشک سالی سے دوچار ہیں۔ مسٹر مودی نے قومیائے بنکوں سے ان کسانوں کے قرضوں کی معافی کے بارے میں کبھی زبان نہیں کھولی۔
ی الزام لگاتے ہوئے کہ مسٹر مودی کو کسانوں کے مفادات کے تحفظ سے کوئی سروکار نہیں، مسٹر گاندھی نے کہا کہ "میری اپیل کے باوجودیکہ کرناٹک کے کسانوں کے قرضے معاف کردیئے جائیں ۔ انہوں نے اس رخ پر ایک لفظ نہیں کہا "۔ دوسری طرف پندرہ صنعت کاروں کے دو کروڑ 45 لاکھ روپے کے قرض معاف کردئے گئے ہیں۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.