: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اللہ تعالیٰ اپنے بندے کی توبہ اس کے مرنے سے پہلے پہلے تک قبول فرماتا ہیں (چنانچہ بندے کو مایوس نہ ہونا چاہئے)۔ (حضرت عبداللہ بن عمرؓ۔ ترمذی شریف)
ممبئی: ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور انڈر19ٹیم کے کوچ راہول دراوڈسے جعلسازوں نے کروڑوں روپے
ہتھیالیے۔ہندوستانی ٹیم کو حال ہی میں انڈر 19 ورلڈ کپ میں فتح دلانے والے راہول دراو ڑ نے بنگلور کی ایک جعلی اسکیم میں4 کروڑروپے سے محروم ہونے کے بعد پولیس سے رابطے پر مجبور ہو گئے۔ ان کا کہنا تھا کہ منافع تو درکنار انہیں اپنی اصل رقم بھی پوری واپس نہیں ملی ۔سابق کپتان نے بتایا کہ سرمایہ کار کمپنی نے انہیں پیسہ لگانے کی صورت میں 40فیصد منافع کی پیشکش کی تھی اور بہتر منافع کی امید میں انہوں نے 20 کروڑ روپے کی سرمایہ کاری کی تھی مگر سخت کوشش کے بعد انہیں اصل رقم میں سے بھی 16کروڑ ہی واپس مل سکے جبکہ4 کروڑ روپے کمپنی نے واپس نہیں کئے۔اس کمپنی میں بیڈمنٹن اسٹار سائنا نہوال، سابق کھلاڑی اور بالی ووڈ اداکارہ دپیکا پوڈوکون کے والد پرکاش پوڈوکون سمیت معروف شخصیات نے سرمایہ کی اور ممکنہ طور پر ایک دوسرے کے دیکھا دیکھی یہ لوگ ان جعلسازوں کے شکار ہوئے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ یہ کمپنی مجموعی طور پر 500 کروڑ روپے سے زائد کی جعلسازی میں ملوث ہے۔