the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

جھارکھنڈ اسمبلی انتخابات 2024 میں کون سی سیاسی پارٹی جیتے گی؟

کانگریس
جھارکھنڈ مکتی مورچہ
بی جے پی
کولم،24 فروری (یواین آئی) کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی گہرے سمندر میں مچھلی پکڑنے کے کانٹرکٹ سے متعلق تنازع کے خلاف علامتی مظاہرے کا حصہ بننے کےلئے بدھ کو یہاں ماہی گیروں کے ساتھ سمندر میں اترے۔
مسٹر گاندھی کولم کے نزدیک واڈی ساحل سے صبح قریب سوا پانچ بجے ایک کشتی میں روانہ ہوئے اور ماہی گیروں کے ساتھ سمندر میں جعل ڈال کر مچھلی بھی پکڑی۔ وہ قریب پونے آٹھ بجے واپس لوٹے ۔
انہوں نے اپنے سمندری سفر کے بارے میں پوچھے جانے پر کہا کہ وہ ماہی گیروں کی زندگی کا تجربہ کرنا چاہتے یہں۔ وہ مارکسی کمیونسٹ پارٹی کی قیادت والی لیفٹ ڈیموکریٹک فرنٹ حکومت کی مبینہ غلط پالیسیوں کی وجہ سے ماہی گیروں کے سامنے آنے والے مسئلوں پر ان کے ساتھ بات چیت کرنے سے پہلے سمندر میں



گئے۔
انہوں نے کہا،’’ میں آج صبح اپنے بھائیوں کے ساتھ سمندر میں گیا تھا۔ میں دیکھنا چاہتا تھا کہ وہ ٹالر کے ساتھ کیا کرنے جاتے ہیں۔ ہم نے مچھلی پکڑنے کی کوشش کی،لیکن صرف ایک ہی ملی۔ ہم خالی جعل کے ساتھ واپس آگئے۔ یہ میرا تجربہ تھا۔‘‘انہوں نے کہا کہ ماہی گیروں کے لئے مختص وزارت نہ ہونے کی وجہ سے ماہی گیروں کے حقوق کی حفاظت نہیں ہو پارہی ہے۔
اس مسئلے پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے ،کیرالہ اسمبلی میں اپوزیشن کے رہنما رمیش چینیتھلا نے سابق کانگریس صدر کو ماہی گیروں کی روزانہ زندگی میں آنے والی مشکلات کو سمجھنے کےلئے سمندر میں ان کے ساتھ صبح بتانے کےلئے شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ ،’’یہ ثابت کرتا ہے کہ یو ڈی ایف اور کانگریس پارٹی کے لوگوں کی آواز سننے اور سمجھنے کےلئے پرعزم ہے۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.