the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

جھارکھنڈ اسمبلی انتخابات 2024 میں کون سی سیاسی پارٹی جیتے گی؟

کانگریس
جھارکھنڈ مکتی مورچہ
بی جے پی
جگدل پور، 16 فروری (ایجنسی) کانگریس کے صدر راہل گاندھی نے آج چھتیس گڑھ کے بستر سے بی جے پی حکومت کو جم کر ہدف تنقید بناتے ہوئے کہا کہ کانگریس اگر مرکز میں برسر اقتدارآئی تو پانچ مختلف طرح کے مصنوعات اور خدمات ٹیکس (جی ایس ٹی) کی جگہ یکساں آسان ٹیکس نظام نافذ کرے گی۔ 

مسٹر گاندھی آج ضلع بستر کے لوہنڈی گڑا وکاس کھنڈ کے دھورا گاؤں میں منعقد ریلی میں شریک ہوئے۔ انہوں نے یہاں ٹاٹا اسٹیل کے لیے چار ہزار 359 ایکڑ زمین تحویل میں لیے جانے سے متاثر1707 کسانوں میں پٹہ کے دستاویز تقسیم کیے۔اس دوران انہوں نے مرکز کی مودی حکومت اور ریاست کی سابقہ ڈاکٹر رمن سنگھ کی حکومت پر جم کر تنقید کی۔ 

مسٹرگاندھی



نےقبائلیوں سے کہا کہ سابقہ حکومت 1500،1600 روپیے فی کوئنٹل دھان خریدتی تھی لیکن کانگریس برسراقتدارآئی تو 2500 روپیے فی کوئنٹل خریدا جا رہا ہے۔ انہوں نے ڈاکٹر رمن حکومت پر نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا کہ گذشتہ حکومت کہتی تھی کہ کسانوں کو دینے کے لیے پیسے نہیں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی حکومت کے پاس پیسے کی کمی نہیں تھی لیکن وہ کسانوں کے پیسے اپنے 15 دوستوں کے جیب میں ڈالتے تھے۔ 

پارٹی کے صدر نے یقین دہانی کرائی کہ جب بھی تحویل اراضی کی جائے گی، کسانوں سے پوچھا جائے گا۔ انہوں نے اس دوران پانچ مختلف طرح کے جی ایس ٹی کی جگہ ایک جی ایس ٹی کا وعدہ بھی کیا۔ 

انہوں نے قرض معافی کے سلسلے میں سابقہ رمن حکومت اور مرکز ی حکومت پر رسخت حملہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ مودی حکومت نے چوروں کا قرض معاف کیا اور کانگریس نے کسانوں کا قرض معاف کیا۔ 
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.