the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

جھارکھنڈ اسمبلی انتخابات 2024 میں کون سی سیاسی پارٹی جیتے گی؟

کانگریس
جھارکھنڈ مکتی مورچہ
بی جے پی
نئی دہلی"22 اکتوبر(ایجنسی) سی بی آئی کے دوسرے سب سے اعلی افسر کے خلاف ایف آئی آر درج ہونے پر کانگریس صدر راہل گاندھی نے وزیر اعظم نریندر مودی پر سخت حملہ کیا اور الزام لگایا کہ ان کی قیادت میں سی بی آئی سیاسی انتقام لینے کا ہتھیار بن گیا ہے۔

کانگریس صدر نے آ ج کہا کہ سی بی آئی کے دوسرے سب سے بڑے افسر راکیش استھانا کے خلاف ایک تاجر سے رشوت لینے کے معاملے میں ایف آئی آر درج کرائی گئی ہے اور ا س سے ثابت ہوگیا ہے کہ مسٹر مودی جانچ ایجنسی کا استعمال سیاسی مفادات کو پورا کرنے کے لئے کرر ہے ہیں۔

مسٹر گاندھی نے ٹوئٹ کیا "وزیر اعظم کے پسندیدہ گجرات کیڈر کے افسر " گودھرا ایس آئی ٹی میں مشہور" سی بی آئی میں جبراً دوسرے اعلی



ترین عہدہ پر قبضہ کرنے والے " اب رشوت خوری کے معاملے میں پھنس گئے ہیں۔ وزیر اعظم کی قیادت میں سی بی آئی سیاسی انتقام لینے کا ہتھیار بن گیا ہے۔اس ادارہ کی ساکھ مسلسل گررہی ہے اور اب یہ اپنی لڑائی خود لڑ رہا ہے۔"


سی بی آئی خصوصی اسپیشل ڈائریکٹر کے خلاف گوشت کاروباری معین قریشی سے رشوت لینے کے معاملے میں ایف آئی آر درج کرائی گئی ہے۔ سی بی آئی نے اپنے ہیڈکوارٹر میں تعینات دوسرے سب سے اعلی افسر کے خلاف رشوت خوری کے معاملے میں ایف آئی آر درج کرائی ہے۔

اس دوران راجستھان ریاستی کانگریس کے صدر سچن پائلٹ نے یہاں پارٹی ہیڈکوارٹر میں پریس کانفرنس میں کہا کہ اس ایف آئی آر نے سی بی آئی ی ساکھ پر سوالیہ نشان لگادیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بدعنوان کو تحفظ فراہم کرنے والی سی بی آئی اب کس منہ سے بدعنوان لوگوں کے خلاف کام کرے گی۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.