نئی دہلی،7 اگست (یواین آئی) کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے کورونا وائرس کے حوالہ سے حکومت پر حملہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک میں کوروناوائرس کے کیسز 20 لاکھ سے تجاوز کر چکے ہیں لیکن حالات کو قابو کرنے کے لئے کوئی ٹھوس قدم نہیں اٹھا ئے جارہے ہیں۔
مسٹر گاندھی نے جمعہ کو طنزیہ لہجے میں حکومت پر حملہ کرتے ہوئے ٹوئٹ کیا’’20 لاکھ کے اعداد پار،غائب ہے مودی
سرکار‘‘۔
اس کے ساتھ ہی انہوں نے 17 جولائی کو کورونا کیسز کے 10 اگست تک ہونے کے امکان کے بارے میں بھی ایک ٹویٹ پوسٹ کیا ، جس میں انہوں نے کہا تھا’’1000000 کے اعداد پارہوگیا ۔ اسی تیزی سے کووڈ۔ 19 پھیلا تو 10 اگست تک ملک میں 2000000 سے زیادہ متاثرین ہوں گے‘‘۔
انہوں نے اس وقت یہ مشورہ دیا تھا کہ حکومت اس وبا کو روکنے کے لئے ٹھوس اور منظم طریقے سے اقدامات کرے۔
یواین آئی،اظ