نئی دہلی،8 جنوری (یواین آئی) کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے کہا ہے کہ ملک کا کسان زرعی مخالف قوانین کو مسترد کرنے کے لئے احتجاج کر رہا ، اس لئےہرشہری کو ان سے جڑکر ان کا ساتھ دینا چاہئے۔ مسٹر گاندھی نے جمعہ کے روز کہا کہ ملک بھر کا کسان دہلی کی سرحدوں پر احتجاج کررہے کسانوں کی حمایت کر رہا ہے ، اس لئے سب کو مل کران کی اس تحریک
کو آگے بڑھانے میں ان کا ساتھ دینا چاہئےاوران کی آواز بلند کرنی چاہئے۔
انہوں نے کہا ’’پُر امن تحریک جمہوریت کاایک لازمی جزو ہوتا ہے ۔ ہمارے کسان بہن بھائی جو تحریک چلا رہے ہیں، اسے پورے ملک سے حمایت مل رہی ہے ۔ آپ بھی ان کی حمایت میں آواز جوڑ کر اس جدوجہد کوآگے بڑھائیں تاکہ زراعت مخالف قوانین ختم ہوں ۔ کسان کے لئے بولے بھارت ‘‘۔