the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

5 فروری کو ہونے والے دہلی اسمبلی انتخابات میں کون سی سیاسی پارٹی جیتے گی؟

عام آدمی پارٹی
کانگریس
بی جے پی
مہاسمند(چھتیس گڑھ)، 13نومبر (ایجنسی) کانگریس کے صدر راہل گاندھی نے وزیراعظم نریندر مودی پر چنندہ صنعتی گھرانوں کے مفاد کا حامی ہونے، بی جے پی کے وزرائے اعلی کی بدعنوانی پر خاموشی اختیار کرنے اور کسانوں کی حالت زار کے لئے ذمہ دار ہونے کا الزام لگایا ہے۔

مسٹر گاندھی نے آج یہاں ایک انتخابی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ مودی چھتیس گڑھ آتے ہیں اور بدعنوانی کی بات کرتے ہیں لیکن چھتیس گڑھ کے وزیراعلی کی کھل کر کی جارہی بدعنوانی پر کچھ نہیں بولتے ۔ پاکستان میں بدعنوانی پر وہاں کے وزیراعظم نواز شریف کو جیل ملی کیونکہ انہوں نے ملک کا پیسہ پنامہ کے بینک میں ڈال دیا تھا۔ یہاں وزیراعلی کا بیٹا یہی کام کرتا ہے، پنامہ بنک میں اس کا نام نکلتا ہے پر کوئی کارروائی نہیں ہوتی۔ اسی کام کے لئے پاکستان میں جیل ہوجاتی ہے لیکن چھتیس گڑھ میں چوری کے پیسے کما کر بی جے پی کے لیڈر شان سے جی رہے ہیں۔




style="font-family: "Jameel Noori Nastaleeq"; font-size: 18px; text-align: start;">انہوں نے کہاکہ کسان انشورنس کا پیسہ دیتا ہے اور اس کا پیسہ چھین کر بی جے پی حکومت امیروں کودے دیتی ہے۔ آپ کا پیسہ ہر روز چوری کرکے دہلی کے چوکیدار اور ریاست کے ڈاکٹر کروڑپتیوں کو بھیج رہے ہیں۔ چھتیس گڑھ میں پی ڈی ایس میں چھ ہزار کروڑ کی چوری ہوتی ہے۔ اس پر کوئی سوال نہیں اٹھتا۔ چھتیس گڑھ کے عوام کا پانچ ہزار کروڑ روپیہ چٹ فنڈ والے لیکر فرار ہوجاتے ہیں۔ یہ پیسے انل انبانی، رافیل کے لئے جاتا ہے۔

انہوں نے کہاکہ کانگریس غریبوں سے ملے پیسے سے اسکول، اسپتال اور تعلمی سہولیات دستیاب کرائے گی۔ انہوں نے کہاکہ پتہ نہیں کیوں دنیا کے ممالک میں پٹرول کی قیمت کم ہورہی ہے لیکن ہندستان میں بڑھ رہی ہے۔ بی جے پی نے آپ سے کیروسین چھین لی اور گیس کی قیمت بھی بڑھا دی۔ وزیراعظم تقریر کرتے رہتے ہیں لیکن وعدہ پورا نہیں کرتے۔ انہوں نے کہا کہ چوکیدار نے نوٹوں کی منسوخی اور گبر سنگھ ٹیکس سے اپنے 15-20لوگوں کو فائدہ پہنچایا۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
خصوصی میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2025 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.