نئی دہلی، 5 مئی (یو این آئی) کانگریس کے صدر راہل گاندھی نے وزیر اعظم نریندر مودی پرقول و فعل میں تضاد کا الزام لگاتے ہوئے آج کہا کہ کرناٹک اسمبلی انتخابات کے دوران مجرموں کو امیدوار بنایا گیا ہے۔
مسٹر گاندھی نے ٹوئٹر پر جاری ایک پیغام میں کہا، ’’پیارے مودی جی، آپ بولتے بہت ہو۔ مسئلہ یہ ہے کہ آپ کے قول و
فعل میں تضاد ہے۔ اس کی پہلی مثال کرناٹک میں امیدواروں کا آپ کا انتخاب ہے‘‘۔
انہوں نے کہا کہ ایسا لگتا ہے کہ کرناٹک میں سیریل سیریز ’کرناٹک کے سب سے زیادہ مطلوبہ‘ کا مظاہرہ کیا جا رہا ہے۔ مسٹر گاندھی نے ٹویٹ کیا، ’’ کرناٹک میں موسٹ وانٹیڈ سیریل جیسا کچھ چل رہا ہے‘‘۔
یو این آئی۔ ع ا۔