: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اللہ تعالیٰ اپنے بندے کی توبہ اس کے مرنے سے پہلے پہلے تک قبول فرماتا ہیں (چنانچہ بندے کو مایوس نہ ہونا چاہئے)۔ (حضرت عبداللہ بن عمرؓ۔ ترمذی شریف)
حیدرآباد:سال نو کے آغازسے پہلے رچہ کنڈہ کے پولس کمشنر سدھیر بابو نے ایک تاریخی فیصلہ کیاہے۔بتایاجارہا کہ روڈی شیٹرس کی زندگیوں میں تبدیلی لانے کےمقصد سے شروع کئے گئے اس پروگرام کے تحت 31 دسمبر کو ایک یادگار دن کے طورپر یاد رکھاجائےگا۔پولیس کے مطابق سال نو کے پیش نظر روڈی شیٹرس میں تبدیلی لانے مقصد سے پازیٹیو شیٹس کھولی جائینگی۔آنے والے دنوں میں روڈی شیٹرس کی سرگرمیوں اور ان میں آنے والی تبدیلی کی بنیاد پرپازیٹیو شیٹس میں نمبر دیئے جائینگے۔پازیٹیو شیٹس کے تحت بہتر زندگی گذارنے والے روڈی شیٹرس پرسے روڈی شیٹ ہٹالی جائےگی۔اس سلسلے میں آج رچہ کنڈہ کے پولس کمشنر سدھیر بابو نے ایل بی نگر میں واقع سی پی کیمپ آفس میں روڈی شیٹرس کےلئے کونسلنگ پروگرام منعقد کیا۔کونسلنگ پروگرام
میں رچہ کنڈہ حدود میں آنے والے سرگرم 115افراد سمیت جملہ 487روڈی شیٹرس حاضر ہوئے۔اس موقع پر پولیس کمشنر سدھیربابو نےکہاکہ پولیس شہر کے سبھی غیرسماجی عناصر پر کڑی نظررکھی ہوئی ہے۔انہوں نے کہا کہ اپنےاپنے علاقوں اور بستیوں میں دہشت پھیلانے، شہریوں کو ہراساں کرنے یاامن و امان میں خلل ڈالنے کی کوشش کرنے والوں کو برداشت نہیں کیا جائےگا۔سدھیر بابو نے اپنے بچوں کیلئے روڈی شیٹر کے بجائے ایک ہیرو کی حیثیت سے مثال قائم کرنے اور جرائم و منشیات سے پاک سماج کی تعمیر میں پولیس کاتعاون کرنے کا کونسلنگ کیلئے حاضر ہونے والے افراد کو مشورہ دیا۔انہوں نے کہاکہ اپنی زندگیوں میں تبدیلی لانے کیلئے پولیس کی جانب سے انسانیت کی بنیاد پر روڈی شیٹرس کو موقع دیاجارہاہے۔اس پروگرام میں ڈی سی پی، اے سی پی اور دیگرانسپکٹرس موجود تھے۔