the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ دیویندر فڑنویس مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
راست:

حیدرآباد:حکومت ہند کی وزارت اقلیتی امور حج ڈیویژن نے حج 2024 کیلئے تلنگانہ اور آندھرا کے 52 حج گروپ آرگنائزرس HGOs کو 3592 حجاج کا کوٹہ الاٹ کیاگیا ہے۔ یہ کوٹہ CAT-1 اور CAT-2 کے تحت الاٹ کیا گیا ہے۔ ان میں تلنگانہ کے 18 حج گروپ آرگنائزرس کو CAT-1 کے تحت 1833اور CAT-2 کے تحت 1052 حجاج کوٹہ الاٹ ہوا ہے۔CAT-1 میں بعض کاکوٹہ 101 اور بعض کو 102 ہے۔CAT-2 میں ہر ایک حج گروپ آرگنائزرس HGOs کو 50یا 51 حجاج کا کوٹہ ملا ہے۔ اس طرح تلنگانہ سے 2885حجاج کا کوٹہ الاٹ ہوا ہے۔ آندھرا میں ایک حج گروپ آرگنائزرس کو CAT-1 کے تحت 102 اور 12حج آرگنائزرس کو فی کس 50یا 51 حجاج کا کوٹہ کیلئے جملہ 707حجاج کا کوٹہ الاٹ ہواہے۔ یہ اعلان حج عمرہ گروپ آرگنائزرس اسوسی ایشن تلنگانہ حیدرآباد کے عہدیداروں نے میڈیا پلس آڈیٹوریم میں منعقدہ ایک پریس کانفرنس میں کیا۔الحاج محمد عبدالرزاق قمر صدر، جناب محمد سراج سکریٹری نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے بتایا کہ وزارت فینانس حکومت ہند ریوینو ڈپارٹمنٹ



سنٹرل بورڈ آف ڈائریکٹ ٹکسس (TPL Division)کے سرکولر نمبر 10/2023کے LRS مورخہ 16 مئی 2023کے تحت اور اووسیز ٹورپروگرام پیاکیج،پرچیس کیلئے7لاکھ روپئے تک 5فیصد (TCS)اور اس سے زیادہ کی رقم پر 20فیصد (TCS) مقرر کیا گیا ہے۔یہ رقم بعد میں حاجی کو واپس مل جائے گی۔ا سکے علاوہ 5فیصدجی ایس ٹی ادا کرنا ہوگا۔ یہ رقم عازمین کو حج پیاکیج کی رقم کے علاوہ ادا کرنی ہوگی۔ GST واپس نہیں ملے گا۔حکومت سعودی عرب کی جانب سے 15فیصد VATٹیکس ا ور 5فیصدمیونسپل ٹیکس وصول کیا جارہا ہے۔حج پیاکیج کی رقم میں یہ اخراجات شامل ہیں -جناب عبدالرزاق قمر نے کہا کہ اسوسی ایشن میں جو HGOsرجسٹرڈ نہیں ہے اور جنہیں کوٹہ الاٹ نہیں کیا گیا ہے وہ HGOsحج کروانے کا وعدہ کرتے ہیں ان کی باتوں میں نہ آئیں،ورنہ رقم اور سال بھی ضائع ہوجائے گا۔ گورنمنٹ آف انڈیا منسٹری آف میناریٹی آفیرس حج ڈیویژن تمام انڈیا کے HGOs کی تفصیلات ویب سائٹ پر موجود ہے:https://pto.haj.gov.in/ تمام تفصیلات تلنگانہ،آندرھرا HGOs کی ویب سائٹ پرموجود ہےwww.hgos.in/how-to-join/ ملاحظہ فرمائیں۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.