نئی دہلی،یکم مارچ (یواین آئی) چیف سکریٹری انشو پرکاش کے ساتھ مبینہ بدسلوکی معاملہ میں عام آدمی پارٹی (آپ) کی مشکلیں کم ہوتی نظر نہیں آ رہی ہیں۔
پارٹی کے دو رکن اسمبلی پہلے ہی اس معاملہ میں جیل میں ہیں اور اب دہلی
پولیس نے دو اور ممبران اسمبلی کو واقعہ کے سلسلہ میں پوچھ گچھ کے لئے بلایا ہے۔
پولیس ذرائع کے مطابق جنک پوری کےممبر اسمبلی راجیش رشي اور لکشمی نگر کے نتن تیاگی کو آج شام پوچھ گچھ کے لئے بلایا گیا ہے۔