یروشلم، 6 مئی (یو این آئی) روس کے صدر ولادیمیر پوٹن نے اپنے وزیر خارجہ سرگئی لاؤروف کو نازی رہنما ایڈولف ہٹلر کو’یہودی خون‘ کہنے پر اسرائیل سے معافی مانگ لی ہے۔
بی بی سی نے اسرائیل کے وزیر اعظم نفتالی بینیٹ کے دفتر کے ایک بیان کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ مسٹر پوٹن نے مسٹر بینیٹ سے فون پر بات چیت کی اور ان سے معذرت کی۔ تاہم روس کی جانب سے معافی کے بارے میں کوئی اطلاع نہیں دی گئی ہے۔
مسٹر لاؤروف نے ابتدائی ریمارکس یوکرین کے بارے میں روس کے ’نازی‘ کی تصویر کشی کو درست ثابت کرنے کی کوشش کے لیے کیے، اس حقیقت کے باوجود کہ یوکرین کا صدر یہودی ہے۔
مسٹر
لاؤروف نے اتوار کو ایک اطالوی ٹی وی پر گفتگو کے دوران اس سوال کے جواب میں کہ روس کس طرح یہ دعویٰ کر سکتا ہے کہ وہ یوکرین کو’ 'ڈی نازی فائی‘ کرنے کے لیے لڑ رہا ہے، جب کہ صدر ولادیمیر زیلینسکی خود یہودی ہیں، نے کہا کہ میں غلط ہو سکتا ہوں، لیکن ہٹلر یہودیوں کا خون بھی تھا۔ (وہ زیلینسکی یہودی ہے) اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا۔ عقلمند یہودی کہتے ہیں کہ یہود مخالف سب سے زیادہ سخت گیر عام طور پر یہودی ہوتے ہیں۔‘‘
ان تبصروں سے اسرائیل میں غم و غصہ پھیل گیا اور ملک نے معافی کا مطالبہ کیا۔ مسٹر بینیٹ نے اس کے فوراً بعد کہا کہ ایسے جھوٹ تاریخ کے سب سے ہولناک جرائم کے لیے یہودیوں کو مورد الزام ٹھہراتے ہیں۔