ممبئی، 25 ستمبر (یو این آئی) وقف ترمیمی بل کا مقصد اوقاف کی بہتری نہیں بلکہ اس کو ختم کرنا ہے ، اس بات کا اظہار کل ہند مجلس اتحاد مسلمین کے صدر اور ممبر پارلیمنٹ اسدالدین اویسی نے کی ہے ، آج یہاں ایک پر ہجوم پر یس کا نفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں وقف بل، مرکز کی نریندر مودی حکومت کی غلط پالیسیوں ، مہاراشٹر میں فرقہ پرستوں کی دیدہ دلیری اور ملک کے موجودہ سنگین حالات
پر تفصیل سے گفتگو کی۔
ممبئی کے ایک روزہ دورے پر آج یہاں آمد کے بعد جنوبی ممبئی میں ناگپاڑہ کے جینیت ہال میں منعقد کی جانے پر یس کا نفرنس میں اسد الدین اویسی نے کہا کہ حکومت نے اوقاف کی جائیدادوں کو بچانے کے لیے اور کھلی پالیسی لانے کے مقصد سے نہیں بلکہ وقف کو ہمیشہ کے لیے ختم کرنا ہی ان کا مقصد ہے۔ اس کی مثال اس طرح دی جاسکتی ہے کہ وقف بورڈ میں ہندومذہب کے ممبر کو شامل کرنا ہے-