the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

جھارکھنڈ اسمبلی انتخابات 2024 میں کون سی سیاسی پارٹی جیتے گی؟

کانگریس
جھارکھنڈ مکتی مورچہ
بی جے پی
سلطانپور:16نومبر(یواین آئی) گذشتہ حکومتوں پر مشرقی اترپردیش کی ترقی کو نظر انداز کرنے کا الزام لگاتے ہوئے وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا کہ پوروانچل ایکسپریس وے اترپردیش میں جدید سہولیات کا عکاس ہے۔
تقریبا 22ہزار کروڑ کے اخراجات سےتیار 341کلومیٹر لمبے پوروانچل ایکسپریس وے کا افتتاح کرنے کے بعد ایک عوامی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے مودی نے کہا کہ تین سال پہلے جہاں صرف زمین تھی وہاں آج ا تنا جدید ایکسپریس وے گذررہا ہے۔یہ یوپی کے ترقی کا ایکسپریس وے ہے۔ نئے یوپی کی ترقی کا ایکسپریس وے ہے ۔ نئے یوپی کی تعمیر کا ایکسپریس وے ہے۔ یوپی کی مضبوط ہوتی معیشت کا ایکسپریس وے ہے۔ یوپی کی شان



کا ثبوت ہے۔ اس کا افتتاح کرتے ہوئے وہ خود کو فخر محسوس کررہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ملک کے مکمل ترقی کے لئے علاقوں کا مساوی ترقی بھی بہت ضروری ہے۔ کچھ علاقے آگے چلے جائیں اور کچھ دہائیوں تک پیچھے چلے جائیں۔ یہ غیر مساوی ٹھیک نہیں ہے۔ ترقی کے امکانات ہونے کے باوجود نارتھ ایسٹ کو اتنا فائدہ نہیں ملا۔ یوپی کا چوطرفہ ترقی پر بھی گذشتہ حکومتوں نے دھیان نہیں دیا۔ ریاست کو مافیا اور غریب کے حوالے کر دیا گیا تھا۔ خوشی ہے کہ آج یہی علاقہ ترقی کا نیا تاریخ لکھ رہا ہے۔ توانائی بخش وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ ان کی ٹیم اور اترپردیش کے لوگوں کو پوروانچل ایکسپریس وے کے لئے مبارک باد کا مستحق ہیں۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
خصوصی میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.