نئی دہلی، 11 مارچ (ذرائع) پنجاب قانون ساز اسمبلی کے انتخابات میں تاریخی جیت درج کرنے کے بعد، AAP کے وزیر اعلی کے امیدوار بھگونت مان نے دہلی میں کیجروال سے ملاقات کی۔ مان نے اروند کیجریوال کو 16 مارچ کو ہونے والی تقریب حلف برداری میں شرکت کی دعوت دی ہے اور ان کے پاؤں چھو کر آشیرواد لیا ہے۔
اروند
کیجریوال اور بھگونت مان حلف برداری سے قبل جیت کا جشن منانے کے لیے 13 مارچ کو امرتسر میں روڈ شو کریں گے۔ اس روڈ شو کا مقصد پنجاب کے عوام کا شکریہ ادا کرنا ہے۔ انتخابات سے پہلے ہی کیجریوال نے AAP پارٹی کی طرف سے بھگونت مان کو وزارت اعلیٰ کا امیدوار قرار دیا تھا اور ایسی صورت حال میں اب وہ پنجاب کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے۔