چندی گڑھ ، 18 ستمبر (یو این آئی) ایک اہم سیاسی پیش واقععہ میں ، پنجاب کے وزیر اعلیٰ کیپٹن امریندر سنگھ نے آج اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔
مسٹرامریندر نے یہاں ریاستی کانگریس ہیڈ کوارٹر میں پارٹی کی قانون ساز پارٹی کی ہنگامی میٹنگ سے قبل شام 4.35 بجے راج بھون میں گورنر بنواری لال پروہت سے ملاقات کی اور اپنا استعفیٰ انہیں سونپ دیا اور اس طرح ریاستی اسمبلی انتخابات سے تقریبا
پانچ ماہ قبل وزیر اعلی کے عہد کا اختتام ہوگیا۔ اس کے بعد ان کی پارٹی کے قانون ساز پارٹی کے اجلاس میں شرکت کے امکانات پر سوالیہ نشان لگا دیا گیا ہے۔ امریندر کا استعفیٰ ریاستی کانگریس کے لیے بڑا دھچکا ہے۔ انہیں ریاست میں کانگریس کا بڑا چہرہ مانا جاتا ہے۔
گورنر سے ملاقات کے بعد انہوں نے راج بھون گیٹ کے باہر میڈیا سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ کے عہدے سے اپنے استعفیٰ کی تصدیق کی۔