ذرائع:
سمہادری پورم:آندھراپردیش کے چیف منسٹر وائی ایس جگن موہن ریڈی نے کہا کہ پلویندولا حلقہ ترقی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔
کڑپہ ضلع کے تین روزہ دورے کے تحت اتوار کو دوسرے دن، سمہادری پورم، وائی ایس آر پارک میں نو تعمیر شدہ سڑک کی توسیع و تزئین نوکام،تحصیلداردفتر،پولیس اسٹیشن اورایم پی ڈی او دفتر کا افتتاح انجام دیا۔
چیف منسٹرنے سب سے پہلے پی اے ڈی اے فنڈز سے پلیویندولا حلقہ اور سمہادری پورم منڈل ہیڈکوآرٹر میں 11.6 کروڑ روپئے کی لاگت سے نئے خوبصورت سڑکوں اور جنکشنوں کا افتتاح کیا۔ اس میں چار لائن سی سی روڈ اور بی ٹی روڈ جنکشن ہیں۔ بعد میں انہوں نے وائی ایس آرپارک کا افتتاح کیا جوکہ 5.5 کروڑ روپئے کے فنڈس سے 1.5 ایکڑ میں خوبصورتی سے تعمیر کیا
گیا ہے۔پارک کے انٹرنس پلازہ میں واٹر فاؤنڈیشن، بچوں کے کھیل کا علاقہ، اوپن جم، وائی ایس آر مجسمہ کو خوبصورتی سے ترتیب دیا گیا ہے۔ بعد ازاں انہوں نے 3.19 کروڑ روپئے کے فنڈز سے تعمیر ہونے والے تحصیلدار آفس کی عمارت، 2 کروڑ روپئے کے فنڈز سے تعمیر ہونے والے نئے پولیس اسٹیشن اور 3.16 کروڑ روپئے کے فنڈز سے تعمیرکئے گئے ایم پی ڈی او آفس کا افتتاح کیا۔
چیف منسٹر وائی ایس جگن موہن ریڈی کے ساتھ ضلع انچارج وزیر اڈیمولاپو سریش، کڑپہ کے رکن پارلیمنٹ اویناش ریڈی، ضلع کلکٹر وی وجئے راماراجو، جے سی گنیش کمار، پاڈا او ایس ڈی انیل کمار ریڈی، پلیویندولا آر ڈی او وینکٹیشم کے علاوہ سمہادری پورم کے تحصیلدار ڈی محبوب باشاہ، ایم پی ڈی او جی کرشنامورتی، پولیس افسران، قائدین اور دیگر نے شرکت کی۔