the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

جھارکھنڈ اسمبلی انتخابات 2024 میں کون سی سیاسی پارٹی جیتے گی؟

کانگریس
جھارکھنڈ مکتی مورچہ
بی جے پی
نئی دہلی، 07 ستمبر (یو این آئی) وزیراعظم نریندر مودی نے آج ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ شکشک پروکے افتتاحی اجلاس سے خطاب کیا انہوں نے اشاروں کی ہندوستانی زبان کی لغت(سماعت سے محروم افراد کے لیے یونیورسل ڈیزائن آف لرننگ کے مطابق آڈیو اور متن پر مبنی اشاروں کی زبان کا ویڈیو)، ٹاکنگ بکس(بصارت سے محروم افراد کے لیے آڈیو بک)سی بی ایس ای کا اسکول کے معیار کی یقین دہانی اور تجزیے کا فریم ورک، نپن ہندوستان اور ودیانجلی پورٹل کے لیے ٹیچروں کا تربیتی پروگرام نشٹھا(تعلیمی رضاکاروں / عطیہ دینے والوں / اسکول کی ترقی کے لیے سی ایس آر تعاون کرنے والوں کی سہولت کے لیے )کا بھی آغاز کیا۔
اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے قومی ایوارڈ جیتنے والے اساتذہ کو مبارکباد دی۔ انہوں نے ان ٹیچروں کے تعاون کی ستائش کی جنہوں نے ملک میں مشکل وقت میں طلباء کے مستقبل کو



تعمیر کرنے میں تعاون کیا۔ انہوں نے کہا کہ آج ، شکشک پرو کے موقع پر ، کئی نئی اسکیموں کا آغاز کیا گیا ہے جو اس لیے بھی بہت اہم ہے کیوں کہ ملک سردست آزادی کا امرت مہوتسو منا رہا ہے۔ ہندوستان آزادی کے 100 سال بعد کیسا ہوگا اس کا عہد کرتے ہوئے وزیراعظم نے وبا کے چیلنج پر کھرا اترنے کے لیے طلباء ، اساتذہ اور پوری تعلیمی برادری کی ستائش کی اور ان سے کہا کہ وہ اس طرح کے مشکل وقت سے نمٹنے کے لیے اپنی صلاحیتوں میں مزید اضافہ کریں۔ انہوں نے کہا کہ اگرچہ ہم تبدیلی کے دور کے درمیان ہیں، لیکن خوش قسمتی سے ہمارے پاس جدید اور مستقبل پر مبنی نئی تعلیمی پالیسی بھی موجود ہے۔
وزیراعظم نے قومی تعلیمی پالیسی تیار کرنے اور اسے نافذ کرنے میں ماہرین تعلیم ، دیگر ماہرین ، اساتذہ کی ہر سطح پر تعاون کے لیے ستائش کی ۔انہوں نے سبھی پر زور دیا کہ وہ اپنی اس شراکت داری کو نئی سطح تک پہنچائی

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.