نئی دیلی، 05 دسمبر (یواین آئی) غیرسرکاری تنظیم انہداور کاروان محبت نے اجودھیا مقدمہ میں سپریم کورٹ کے فیصلے اور آئینی اخلاقیات کے موضوع پر بحث کے لئے 6 دسمبر 2019 کو یہاں کانسٹیوشن کلب کے ڈپٹی چیئرمین ہال میں دوپہر دو بجے سے شام چھ بجے تک ایک پبلک میٹنگ کا اہتمام کیا ہے یہاں انہد کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ اس فیصلے نےانصاف ،مساوات اور
آئینی اقدار پر یقین رکھنے والے تمام لوگوں کو گہری تشویش میں مبتلا کردیا ہے۔ بیان کے مطابق اس میٹنگ میں سرکردہ صحافی اور سماجی کارکن اپنے خیالات کا اظہار کریں گے اور آئندہ کے لائحہ عمل پر غور کریں گے۔
مقررین میں عارفہ خانم شیروانی ،بھاشا سنگھ، فرح نقوی، ہرش مندھر ، ہرتوش سنگھ بل ، شبنم ہاشمی، سیدہ حمید، ایس وائی قریشی ، ارملیش اور گوہر رضا شامل ہیں۔