: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اللہ تعالیٰ اپنے بندے کی توبہ اس کے مرنے سے پہلے پہلے تک قبول فرماتا ہیں (چنانچہ بندے کو مایوس نہ ہونا چاہئے)۔ (حضرت عبداللہ بن عمرؓ۔ ترمذی شریف)
کولکتہ۔۔۔۔مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنر جی نے کہا کہ پنجاب نیشنل بینک گھوٹالے کی وجہ سے عوام بینکوں میں روپے جمع کرانے سے ڈرر ہے ہیں۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ بی جے پی حکومت کی سرپرستی میں یہ سارے گھپلے ہوئے ہیں۔مالدہ میں عوامی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ ممتا بنر جی نے کہا کہ 12ہزار کسان قرض کی وجہ سے خود کشی کرچکے ہیں اور ایک شخص ہزاروں کروڑروپے لوٹ کر فرار ہوگیا ہے۔ ممتا نے کہا کہ گائے کو آدھار کارڈ جاری کیا جاسکتا ہے تو ملک کی
دولت لوٹنے والوں کیلئے حکومت آدھار کیوں نہیں بناتی۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ بینکوں کی حالت ابتر ہوتی جارہی ہے۔انہوں نے ضلع انتظامیہ کے ساتھ میٹنگ کی اور ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر 46منصوبوں کا افتتاح کیاگیا جن میں ضلع اسپورٹس ایسوسی ایشن گراؤنڈاور28سوشل سیکیورٹی پروجیکٹس شامل ہیں۔ ممتا نے کہا کہ مسلمانوں کو ریزرویشن کا فائدہ پہنچانے کیلئے 97فیصد مسلم برادری کو او بی سی دائرے میں لایا گیا ہے۔ علاوہ ازیں مسلم کمیونٹی کو ’’کنیا شری،روپ شری ، سبوجھ ساتھی اسکیموں سے بھی فائدہ ہورہا ہے۔انہوں نے کہا کہ گزشتہ 6سالوں میں جتنا کام کیا گیا ہے وہ کسی بھی حکومت نے 60برسوں میں نہیں کیا۔