بھوپال،16مارچ(یواین آئی)مدھیہ پردیش میں تیزی سے بدلتے سیاسی واقعات کے درمیان وزیراعلی کمل ناتھ نے پیر کو کانگریس کے کئی ارکان اسمبلی کو قیدکئےجانے کا الزام لگایا۔
مسٹر کمل ناتھ نے گورنر لال جی ٹنڈن کو لکھے خط میں یہ الزام لگایاہے۔انہوں نے کہاکہ کانگریس کے کئی ارکان اسمبلی کو قیدی بنا لیاگیاہے اور ایسے حالات میں اسمبلی میں اکثریت ثابت کئے جانے کا کوئی جواز نہیں ہے۔انہوں نے خط میں زور دے کر کہاکہ ارکان اسمبلی کے کسی طرح کی بندش سے باہر ہرنے اور پوری طرح سے دباؤ سے آزاد ہونے پر
ہی اکثریت ثابت کرنا مناسب ہوگا،ورنہ یہ یقینی طورپر غیر جمہوری اور غیر آئینی قدم ہوگا۔
وزیراعلی نے آج کے خط میں گورنر کو پہلے 13مارچ کولکھے گئے خط کا بھی ذکر کیا،جس میں انہوں نے کہاتھا کہ کانگریس کے کئی ارکان اسمبلی کو قیدی بناکر کرناٹک لے جایاگیاہے اور وہاں کی پولیس کے کنٹرول رکھ کر ان سے مختلف قسم کے بیان لکھوانے کی کوشش کی جارہی ہے۔انہوں نے یہ بھی الزام لگایاتھا کہ اپوزیشن بھارتیہ جنتاپارٹی (بی جےپی)کانگریس کے ارکان اسمبلی کو رشوت اور دیگر لالچ دےکراپنے حق میں کرنے کی سازش رچ رہی ہے۔