the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ دیویندر فڑنویس مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے


ذرائع:رائچور:آسام میں راہول گاندھی نیائے یاترا کوروکنے پرملک بھر میں احتجاجی مظاہرےکئےجارہے ہیں۔اسی طرح کرناٹک کے دیگرعلاقوں کی طرح رائچورضلع میں بھی جگہ جگہ احتجاج کیاگیا۔ضلع کانگریس کے رہنماؤں نے بی جے پی کے رویے کے خلاف احتجاج کیا جنہوں نے راہول گاندھی کی بس کو روکا جب بھارت جوڈو نیائےیاترا ریاست آسام میں داخل ہو رہی تھی۔
کانگریس قائدین نے رائچورشہرکے ڈاکٹر بی آر امبیڈکر چوک احتجاج کرتے ہوئے نعرے لگائے۔
انہوں نے راہول گاندھی کو مندر میں داخلے سے منع کرنے پر بی جے پی کے خلاف اپنے غصے کا اظہار کیا۔ انہوں نے برہمی کااظہار کرتے ہوئےکہاکہ نریندر مودی کی قیادت میں مرکزی بی جے پی حکومت جمہوری حقوق چھین کر آمریت چلا رہی ہے۔ریاست آسام کے چیف منسٹر کی بربریت کے خلاف



شدید احتجاج کیا گیا۔
آسام میں راہل گاندھی کی قیادت والی بھارت جوڑو نیائے یاترا کو پولیس نے تقریباً دو گھنٹے تک روک دیا۔15ویں صدی کے سنت اور سماجی مصلح سریمنت شنکردیوا کی جائے پیدائش باردووا سے چند کلومیٹرپر پولیس نے روک دیا۔
واضح رہے کہ 14 جنوری کو منی پور سے شروع ہونے والی 67 روزہ نیائےیاترا اروناچل پردیش کے دو روزہ دورے کے بعد اتوار کو آسام میں داخل ہوئی۔ اس وقت بی جے پی کے کارکنوں نے راہول گاندھی کو مندر میں داخل ہونے سے روک دیا۔
احتجاجی پروگرام پارٹی قائدین محمد شاہ عالم،پارسمل سکھانی، جیانا، شانتپا، دارور بسواراج پاٹل، امرےگوڑا ہنچینال، انجنیا کروباڈوڈی، تائی انا نائک، جینت راؤ پتنگے، جی شیومورتی، ارون دوتارابنڈی، رانی رچرڈ، سداما، بسواراج پاٹل اتنور، رمیش یادو، ناگوینی اور دیگرموجود تھے۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
خصوصی میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.