the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

جھارکھنڈ اسمبلی انتخابات 2024 میں کون سی سیاسی پارٹی جیتے گی؟

کانگریس
جھارکھنڈ مکتی مورچہ
بی جے پی
کلکتہ/16 دسمبر(یو این آئی)شہریت ترمیمی بل کے خلاف احتجاج آج صبح سے ہی ریاست کے مختلف علاقوں میں احتجاج اور ریل روکو کا سلسلہ جاری ہے کئی مقامات پر ریل روک دیا گیا ہے اس کی وجہ سے مسافروں کو سخت مشکلات کا سامنا ہے مشرقی مدنی پور کے باسولیا اسٹیشن پر آج صبح سے ہی ریلوے لائن پر جام کردیا گیا ہے۔اس کی وجہ سے مسافروں اور اسکولی طلباء و طالبات کوسخت مشکلات کا سامنا ہے۔ریلوے کے ذرائع کے مطابق 9.30بجے سے ہی باسولیا ریلوے اسٹیشن پر جام کیا گیا۔اس کی وجہ سے ہلدیا لائن مکمل طور پر ٹھپ ہوگیا۔
جنوبی 24پرگنہ میں کئی علاقوں میں ٹریفک جام کردیا گیا۔اس کی وجہ سے جنو ب مشرقی سیالدہ سیکشن میں خلل ہے۔ٹرین کی آمد و رفت میں مشکلات کا سامنا ہے۔ہوگلا اور جنوبی باراسات میں بھی کئی علاقوں میں ریلوے ٹریک پر جام کیا گیا ہے۔۔سیالدہ اور لکشی کانت پور کے درمیان بھی ریلوے سروس متاثر ہے۔
ہفتہ کا پہلا دن ہونے کی وجہ سے بڑے پیمانے پر لوگ کام پر جارہے تھے مگر جگہ جگہ ریلوے ٹریک پر روک کی وجہ سے ٹرین سروس متاثر ہے۔سیالدہ۔بج بج کے درمیان کل احتجاج کی وجہ سے متاثر رہا۔
وزیرا علیٰ ممتا بنرجی بھی نئے شہریت قانون کے خلاف امبیڈکر کی مورتی سے جوڑا سانکو تک احتجاج کریں گی ممتا بنرجی کے ساتھ پارٹی کے سینئر لیڈران موجود رہیں گے۔
کل بنگال حکومت نے احتجا ج اور ہنگامہ آرائی کے پیش نظر ریاست کے کئی علاقوں میں آج سے انٹر نیٹ سروس بند کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔گزشتہ جمعہ سے مرشدآباد، ہوڑہ کے الوبیڑیا میں تشدد کے واقعات رونما ہورہے ہیں۔ممتا



بنرجی نے احتجاج کے دوران تشدد کے واقعات پر قابو پانے کیلئے سخت اقدامات کیے ہیں۔حکومت کے مطابق اتوار سے جنوبی بنگال کے کئی علاقوں میں انٹر نیٹ سروس بند کردیے گئے ہیں۔
حکومتی ذرائع کے مطابق مرشدآباد، مالدہ، شمالی دیناج پور، ہوڑہ،شمالی 24پرگنہ کے بشیرہاٹ سب ڈویژن جنوبی 24پرگنہ کے برئی پور سب ڈویژن اور کیننگ سب ڈویژن میں فوری طور پر انٹر نیٹ سروس بند کردیا گیا ہے۔
تری پورہ،آسام اور شمالی مشرقی ہند کے دیگر ریاستوں میں شہریت ترمیمی بل کے خلاف پہلے سے ہی احتجاجی مظاہرے ہورہے ہیں اور اس کے پیش ان ریاستوں میں انٹر نیٹ سروس بند ہیں۔بنگال میں جمعہ سے ہی مظاہرے ہورہے ہیں۔مظاہرین نے جمعہ کو الوبیڑیا میں ریلوے اور سڑک کو جام کردیا تھا جس کی وجہ سے مسافروں کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑا تھا۔وزیرا علیٰ ممتا بنرجی نے اپنے پیغام میں مظاہرین سے اپیل کی کہ وہ شہریت ترمیمی بل کے خلاف احتجاج کریں،یہ ان کا جمہوری حق ہے مگر تشدد کے واقعات کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔سنیچر کو آم ڈانگہ اور دے گنگا علاقے میں بڑے پیمانے پر احتجاجی مظاہرہ ہوا تھا۔دے گنگا میں کافی دیر تک سڑک جام کیا گیا۔اتوار کو بیر بھوم کے کئی علاقوں میں احتجاجی مظاہرے ہورہے ہیں۔نلہٹی اور عظیم گنج کے درمیان ٹرین سروس متاثر ہوئی ہے۔کرشنا نگر لال گولہ۔عظیم گنج اور نیو فرکا کے درمیان ٹرین سروس متاثر ہے۔ہوڑہ کے کونا ایکسپریس وے میں گوفا برج کے پاس سڑک جام کرکے ٹائر کو جلایا گیا۔پولس نے لاٹھی چارج کرکے مظاہرین کو منتشر کیا۔روڈ بلاک کی وجہ سے جیسر روڈ بھی متاثر ہوا ہے۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.