: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
عام آدمی پارٹی کی رہنما اور دہلی کی سابق وزیر اعلیٰ آتشی نے منگل کو کہا کہ ان کی پارٹی دہلی کے سرکاری دفاتر میں بابا صاحب امبیڈکر کی تصویر کو اس کی مناسب جگہ پر بحال کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے اپنا احتجاج جاری رکھے گی۔ اس مسئلہ پر اسمبلی کے احاطے میں عام آدمی پارٹی کے اراکین اسمبلی کے احتجاج کے درمیان میڈیا سے بات کرتے ہوئے محترمہ آتشی نے کہا "ہم وزیر اعلیٰ کے دفتر سے بابا صاحب کی تصویر ہٹائے جانے کے خلاف
ایوان سے سڑک تک احتجاج جاری رکھیں گے۔ یہ احتجاج تب تک جاری رہے گا جب تک بابا صاحب کی تصویر کو اس کے صحیح مقام پر دوبارہ نہیں لگایا جاتا۔” انہوں نے کہا ’’آج نریندر مودی بابا صاحب سے بڑے ہو گئے ہیں۔‘‘ اس معاملے پر صبح اسمبلی میں لیفٹیننٹ گورنر کے خطاب کے دوران عام آدمی پارٹی کے اراکین نے ہنگامہ کیا، جس کی وجہ سے اسپیکر راجندر گپتا نے اراکین اسمبلی کو دن بھر کے لیے معطل کردیا۔ ہنگامہ کرنے والے اپوزیشن کے کئی ایم ایل ایز کو مارشلوں نے ایوان سے باہر نکال دیا۔