نئی دہلی/6ستمبر(ایجنسی) ملک بھر کی مختلف صحافی تنظیموں، سماجی تنظیموں، سیاسی پارٹیوں کے لیڈروں، معروف دانشوروں اور مصنفین نے صحافی گوری لنکیشGauri Lankesh کے قتل کی ایک آواز میں سخت مذمت کی ہے اور قصورواروں کو فوراً گرفتار کرکے انہیں سخت سزا دینے کا مطالبہ کیا ہے۔
name="str" style="font-family: " jameel="" noori="" nastaleeq";="" font-size:="" 18px;="" direction:="" rtl;"="">کانگریس صدر سونیا گاندھی اور نائب صدر راہل گاندھی، کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا کے لیڈر اتل کمار انجان اور مارکسی کمیونسٹ پارٹی نے گوری کے قتل کو اظہار رائے کی آزادی کیلئے خطرناک قرار دیتے ہوئے اس واقعہ کیلئے فرقہ پرست طاقتوں کو ذمہ دار قرار دیا ہے۔
بھارتیہ جنتا پارٹی نے بھی واقعہ کی سخت مذمت کی ہے اور کہا ہے کہ قصورواروں کا پتہ لگا کر انہیں سخت سزا دی جانی چاہئے۔