the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ دیویندر فڑنویس مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
ذرائع:

میسور: کرناٹک کےچیف منسٹر سدارامیا نے کہا کہ آئین کی حفاظت کرنا عوام کی حفاظت کے مترادف ہے اور انہوں نے آئین کی حفاظت کرنے پر زور دیا۔
میسورمیں کیمپ آفس میں آئین شعور بیداری ریلی کے تعلق سے منعقدہ ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ملک کی سماجی، سیاسی اور اقتصادی ترقی کے لئے آئین کو مضبوط کرنے کی ضرورت ہے۔
یوم جمہوریہ کے 75 ویں سال کے موقع پر، ریاستی حکومت آئین کے بارے میں بیداری پیدا کرنے کے لئے ریاست بھر کی گرام پنچایتوں، ٹاونس اورڈسٹرکٹ ہیڈکوآرٹرس میں ایک شعوربیداری ریلی کا آغاز کرے گی۔
ریاست کے 6000 دیہاتوں میں آئین شعوربیداری مہم منعقد کرنے کے بعدریلی سے متعلق ٹیبلو گاڑیاں بنگلوروکیلئے روانہ ہوجائیں گی اور 24 اور 25 فروری کو بنگلور میں قومی سطح کا سیمینار اور کنونشن منعقد کیا جائے گا۔
اس موقع



پرسیکولرازم اور آزادی اظہار، بنیادی حقوق، فرائض اور ریاست کے ہدایتی اصولوں کو یقینی بنانے کے امور پر بات چیت کی جائے گی۔
کانفرنس میں دستور سازی کے اجلاس میں ہونے والی بامعنی گفتگو پر تقریباً 10 جلدوں کی کتابیں چھاپی جائیں گی اور کتابوں کا اجراء بھی کیا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ اس کتاب میں امبیڈکر کی طرف سے آئین کو اپنانے کے موقع پر دی گئی شاندار تقریر بھی شامل ہے اور دستور ساز اسمبلی کے ریاستی ماہرین بشمول ڈاکٹر بابو راجندر پرساد، راجا جی وغیرہ کے الفاظ بھی کتاب میں شامل کئے جائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ آئین کے نافذ ہونے کے 75 سالوں میں آئین کی خواہشات اور مقاصد کس حد تک پورے ہوئے اس پر بھی بات کی جائے گی۔
مفاد پرست آئین کو کمزور کرنے کی کوشش کر رہے ہیں اور آئین کے خلاف رائے کا اظہار کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آئین شعوربیداری مہم ایسے لوگوں کو مناسب جواب دے گی۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2025 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.