: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اللہ تعالیٰ اپنے بندے کی توبہ اس کے مرنے سے پہلے پہلے تک قبول فرماتا ہیں (چنانچہ بندے کو مایوس نہ ہونا چاہئے)۔ (حضرت عبداللہ بن عمرؓ۔ ترمذی شریف)
نئی دہلی، 17 اگست (یو این آئی) ہندوستان نے گلوبل ساؤتھ کے ممالک کو ان کی ترجیحات کی بنیاد پر متوازن اور پائیدار ترقی میں مدد دینے کے لیے ایک جامع 'گلوبل ڈیولپمنٹ کمپیکٹ' کی تجویز پیش کی ہے اور تجارت کے فروغ اور صلاحیت کی تعمیر کے لیے دو فنڈز قائم کرکے 35 لاکھ ڈالر کی تعاون کے عزم کا اظہار کیا ہے۔
وزیر اعظم نریندر مودی نے ہفتہ کو تیسری وائس آف گلوبل ساؤتھ سمٹ کے افتتاحی اجلاس
میں اپنے اختتامی بیان میں یہ تجویز پیش کی۔
مسٹر مودی نے
ورچوئل طور پر منعقدہ چوٹی کا نفرنس کے افتتاحی اجلاس میں شرکت کرنے والے قائدین کے خیالات اور مشوروں کے لیے اظہار تشکر کیا اور کہا کہ آپ سب نے ہمارے مشتر کہ خدشات اور خواہشات کو سامنے رکھا ہے۔ آپ کے خیالات سے واضح ہے کہ گلوبل ساؤتھ متحد ہے۔ آپ کی تجاویز ہماری وسیع شرکت کی عکاس ہیں۔ آج کی ہماری بحث نے باہمی ہم آہنگی کے ساتھ آگے بڑھنے کی راہ ہموار کی ہے۔ انہیں یقین ہے کہ اس سے ہمارے مشتر کہ اہداف کو حاصل کرنے میں رفتار ملے گی۔