(علی گڑھ،6اکتوبر:- سرسید انجینئرنگ اینڈ ٹکنالوجی یونیورسٹی پاکستان نے 17؍اکتوبرکو سرسید کی دو صدسالہ تقریب پیدائش کی مناسبت سے منعقدہ اپنے پروگرام میں کلیدی خطاب پیش کرنے کے لئے تہذیب الاخلاق کے سابق مدیر،فکر سرسید کے حقیقی رمزشناس اور ان کے شارح وترجمان پروفیسر ابوسفیان اصلاحی کو مدعو کیا ہے۔
پروفیسر ابوسفیان اصلاحی کو سرسید شناسوں کی فہرست میں اس لحاظ سے انفرادیت حاصل ہے کہ
انہوں نے سرسید کی فکر،ان کے ثقافتی ودینی تصوراور ان کے علمی افکارکو اپنی بحث وتحقیق کا موضوع بنایا ہے اور متعدد اردو وعربی مقالات میں آپ نے سرسید کی فکری جہات اورثقافتی تصور پر خصوصی گفتگو کی ہے۔
اس موقع پر وہ بین الاقوامی کراچی یونیورسٹی پاکستان میں منعقدہ سہ روزہ سیمینار میں بھی شرکت کریں گے اور سرسید کی اہم تصنیف تبیین الکلام کا تعارف وتجزیہ پیش کریں گے نیز ایک اجلاس کی صدارت بھی فرمائیں گے۔