: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اللہ تعالیٰ اپنے بندے کی توبہ اس کے مرنے سے پہلے پہلے تک قبول فرماتا ہیں (چنانچہ بندے کو مایوس نہ ہونا چاہئے)۔ (حضرت عبداللہ بن عمرؓ۔ ترمذی شریف)
چنئی، 7 ستمبر (یو این آئی) تمل ناڈو کے وزیر اعلی اور ڈی ایم کے صدر ایم کے اسٹالن نے جمعرات کے روز بی جے پی کی حامی طاقتوں پر سناتن دھرم سے متعلق ان کے بیٹے اور وزیر کھیل ادے نیدھی اسٹالن کے تبصرے پر جھوٹا بیا نیہ اپھیلانے کا الزام لگا یا مسٹر اسٹالن نے یہاں ایک بیان میں مسٹر ادھیانیدھی کے تبصرے کا دفاع کرتے ہوئے الزام لگایا کہ اپنے کسی بھی وعدے کو پورا کرنے میں ناکام رہنے والے وزیر اعظم نریندر مودی سناتن دھرم کے تبصرے کو ہوا دے کر عوام کی توجہ ہٹانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نہ ہی وزیر اعظم اور نہ ہی ان کے وزرا ء نے منی پور جیسے مسائل یاسی اے جی کی رپورٹ میں
ظاہر کر دہ 7.50لاکھ کروڑ روپے کی بے ضابطگیوں پر کوئی جواب دیا ہے۔ لیکن انہوں نے سناتن دھرم کے مسئلے پر کابینہ کی میٹنگ بلائی۔ کیا یہ لیڈر صحیح معنوں میں پسماندہ ذاتوں، درج فہرست ذات و قبائل کے لوگوں کا تحفظ اور خواتین کی ترقی کر سکتے ہیں ؟ انہوں نے کہا کہ " یہی وجہ ہے کہ بابا صاحب امبیڈ کر کے پوتے مسٹر پر کاش امبیڈ کرنے گزشتہ روز لکھا کہ " سناتن دھرم ذات پات اور اچھوت پر یقین رکھتا 1 " ہے۔ ہم سناتن دھرم کو کیسے قبول کر سکتے ہیں ؟ کیا وزیر اعظم کے پاس کوئی جواب ہے؟ وزیر اعلی نے کہا کہ ایسا لگتا ہے کہ بی جے پی کی مخالف پارٹیوں کے ذریعہ بنائے گئے انڈیا اتحاد نے وزیر اعظم کو جنجھوڑ دیا ہے۔