لکھنؤ:03فروری(یواین آئی)اترپردیش کے ضلع گوتم بدھ نگر کے دادری اسمبلی حلقے میں پارٹی امیدوار کی حمایت میں ڈور ٹو ڈور مہم کے لئے پہنچی کانگریس جنرل سکریٹری و پرینکا گاندھی واڈرا نے روڈ شو کر کے عوام سے ان کے مسائل کے حل کے لئے ہرطرح کے اقدام کا وعدہ کیا اپنے مختصر خطاب میں پرینکا گاندھی واڈرا نے موجود عوام کو تیقن دیا کہ کانگریس پارٹی ان کے ساتھ ہے اور ان کی لڑائی میں مدد کے لئے ہر ممکن تعاون پیش کرے گی۔پرینکا پڑوسی ضلع بلندشہر کے کئی اسمبلی حلقوں میں بھی انتخابی مہم میں شرکت کریں گی۔
کانگریس ذرائع نے بتایا کہ قومی
امکانات ہیں کہ کہ پرینکابلند شہر کے دھوراؤ گاوں میں اجتماعی عصمت دری و قتل متاثرہ کنبے سے ملاقات کے لئے بھی جائیں ۔دھوراؤ گاؤں ہاتھرس کی طرح ایک اجتماعی عصمت دری کا واقعہ پیش آیا ہے۔متاثرہ کے کنبے نے پولیس پر ان کے مرضی کے برعکس رات میں زبردستی آخری رسوم کی ادائیگی کا الزام لگایا ہے۔
دادری میں روڈ شو اور ڈور ٹو ڈور مہم کے دوران واڈرا نے کانگریس امیدوار دیپک چوٹیوالا کے حق میں ووٹ کی اپیل کی۔عوام روڈ کے دونوں کناروں پر کھڑے ہوکر پرینکا گاندھی کے اوپر پھولوں کی بارش کی۔پرینکا نے دادری تحصیل سے دادری تراہے تک روڈ شو کیا۔