the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

جھارکھنڈ اسمبلی انتخابات 2024 میں کون سی سیاسی پارٹی جیتے گی؟

کانگریس
جھارکھنڈ مکتی مورچہ
بی جے پی
لکھنؤ:10دسمبر(یواین آئی) اترپردیش میں آئندہ سال ہونے والے انتخابی الیکشن سے پہلے تنظیم نو مہم کے ذریعہ مقامی علاقوں میں اپنی گرفت مضبوط کرنے میں مشغول کانگریس کے حق میں ماحول کو مزید سازگار بنانے کے ارادے سے پارٹی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نئے سال میں بڑے پیمانے پر رابط مہم چھیڑ سکتی ہیں۔
پارٹی ذرائع نے جمعرات کو یہاں بتایا کہ محترمہ واڈرا جنوری کے دوسرے ہفتے میں اترپردیش میں قیام کرسکتی ہیں۔ اپنی رابطہ مہم کے تحت وہ ڈویژن کے اعتبار سے علاقوں کا دورہ کریں گی اور صبح دس بجے سے شام پانچ بجے تک اس علاقے میں کارکنوں اور عہدیداروں کے ساتھ میٹنگ کرکے مقامی مسائل جاننے کے ساتھ علاقے میں پارٹی کی حالت کا جائزہ لیں گی۔
انہوں نے بتایا کہ محترمہ واڈرا متعینہ شعبے میں شام چھ بجے کے درمیان چوپال لگا کر مقامی افراد سے تبادلہ خیال کریں گی جبکہ وہ رات کو کھانہ کسی بھی عام کارکن یا عام شہری کے گھر پر کھائیں گی۔ محترمہ واڈرا کی



یہ مہم پنچایت الیکشن اور اس کے بعد سال 2022 میں ہونے والے اسمبلی الیکشن تک جاری رہے گا۔
ذرائع نے بتایا کہ پارٹی کے لئے حال ہی میں ہوئے اسمبلی ضمنی انتخابات کے نتیجے پارٹی کے لئے حوصلہ افزا ہیں۔ اس الیکشن میں پارٹی بھلے ہی کسی سیٹ پر جیت درج نہ کرسکی ہو لیکن بانگر مئو اور گھاٹم پور اسمبلی علاقے میں جہاں پارٹی دوسرے نمبر پر ہی وہیں سبھی سات سیٹوں پر ووٹ فیصد میں اضافہ درج کیا گیا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ اب باری پنچایت انتخابات کی ہے جس کے لئے پارٹی تنظیمی ڈھانچے کو مقامی سطح پر مضبوط کرنے میں لگی ہے۔ پارٹی کے قومی اور ریاستی سطح کے لیڈر اور عہدیدار لگاتار مقامی علاقوں کا دورہ کررہے ہیں اور تبادلہ خیال کے ذریعہ پارٹی کی پالیسیوں کے بارے میں مقامی افراد کو جانکاری دے رہے ہیں۔ پنچایت سطح پر پارٹی کو مضبوط کرنے کی یہ مہم جنوری کے درمیان تک جاری رہنے تک امکانات ہیں جس کے بعد اترپردیش کی انچارج پرینکا گاندھی واڈرا اپنے دورے کا آغاز کریں گی۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.