لکھنؤ:20اکتوبر(یواین آئی) چوری کےالزامات میں پوچھ گچھ کے دوران پولیس حراست میں موت کے بعد متوفی صفائی ملازم ارون والمیکی کےاہل خانہ سے ملنے آگرہ جانے پر بضد کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا کو لکھنؤ پولیس نے حراست میں لے لیا پارٹی ذرائع نے کے مطابق محترمہ واڈرا کو بدھ شام آگرہ ایکسپیر وے انٹری پوائنٹ پر حراست میں لیا گیا انہیں پولیس ساتھ لے گئی ہے انہیں پولیس لائن یا ایکو گارڈن لے جایا جاسکتا ہے حالانکہ محترمہ واڈرا نے کہا کہ ان کے راستے پر یوپی حکومت جتنے بھی روڑے ڈالے ان کے قدم پیچھے نہیں ہٹیں گے۔
پولیس کے رویہ کی مذمت کرتےہوئے محترمہ واڈرا نے ٹوئٹ کیا' ارون والمیکی کی موت پولیس حراست میں ہوئی ہے۔ ان کا کنبہ انصاف مانگ رہا ہے۔ میں پریوار سےملنے جانا چاہتی ہوں۔ اترپردیش حکومت کوڈر کس بات کا ہے کیوں مجھے روکا جارہا ہے۔ آج بھگوان والمیکی کی جینتی ہے وزیر اعظم نے مہاتما بدھ پر بڑی باتیں کیں ہیں لیکن ان کے پیغامات پر حملہ کررہے ہیں۔
اسمبلی انتخابات سے پہلےسڑک پر اترکر کانگریس میں جان پھونکنے کی لگاتار کوشش کررہی محترمہ واڈرا نے آگرہ کے واقعہ کی آض صبح مذمت کرتے ہوئے ریاست کی یوگی حکومت کو ایک بار پھر نظم ونسق کے مسئلے پر گھیرا۔انہوں نےٹوئٹ میں لکھا' کسی کو پولیس کسڈٹی میں پیٹ پیٹ کر مار دینا کہاں کاانصاف ہے۔آگرہ پولیس حراست میں ارون والمیکی کی موت کا واقعہ قابل مذمت ہے۔ بھگوان والمیکی جینتی کے دن اترپردیش حکومت نے ان کے پیغام کے خلاف کام کیا ہے۔ اعلی سطحی جانچ و پولیس والوں پر کاروائی ہو اور متاثرہ کنبے کو معاوضہ ملے۔